Monday, May 11, 2026 | 23 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • تلنگانہ :بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 5 کی موت

تلنگانہ :بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 5 کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 11, 2026 IST

تلنگانہ :بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 5 کی موت
تلنگانہ کے محبوب نگر میں نوجوانوں کی بائیک ریسنگ کا شوق پانچ جانوں پر بھاری پڑ گیا۔ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار اسپورٹس بائیک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 5 افراد کی دردناک موت ہوگئی، جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق اسپورٹس بائیک تقریباً 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ رہی تھی کہ اچانک سامنے جارہی کار سے ٹکرا گئی۔
 
 حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ بائیک سوار دور جا گرے اس المناک حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی ارشیہ بیگم ، اوضیفہ اور دو سالہ عامَر جاں بحق ہوگئے۔اور دیگر زخمی ہوگئے جنھیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ،جب کہ بائیک پر سوار حیدرآباد کے بائیکر یعقوب افضل اور ایک اور شخص بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ 
 
مقامی افراد کا الزام ہے کہ محبوب نگر بائی پاس روڈ بائیک ریسنگ کا اڈہ بن چکا ہے، مگر پولیس جانتے بوجھتے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔عوام نے مطالبہ کیا کہ بائیک ریسنگ پر فوری روک لگائی جائے، ورنہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔
 
حیدرآباد میں  بھی افسوسناک سڑک حادثہ:
 
دوسری جانب حیدرآباد میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔یہ حادثہ آدِی بٹلا کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود اداکار ، بھرت کانت اور سینماٹوگرافر ، سائی تریلوک، نیلّور سے حیدرآباد جا رہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی اچانک ایک کنٹینر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
 
ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جبکہ ٹرک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ آدِبٹلا پولیس اسٹیشن حدود میں رات کے قریب 3 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔