تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلی ریاست میں سر ما یہ کا ری کے لئے سر ما یہ کاروں کو را غب کرنے کے لئے کئی ایک اہم میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ ایک ہوٹل میں کئی نامور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعلی تلنگانہ پارٹنر اسٹیٹ لاؤنج میں پی اے ایف آئی کے زیراہتمام نیو جرسی کے گورنر فلپ ڈی مرفی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے اور وزیر اعلی 12ویں سالانہ فورم میں مندوبین سے خطاب کریں گے۔
اور اس کے علاوہ۔ وہ ایمیزون، کارلسبرگ، گودریج، اور اوبر جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ریاست میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بعد ازاں وزیر علی ریونت ریڈی ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور سی ای او بورگے برینڈے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ حکومت کو امید ہے کہ ان ملاقاتوں سے بین الاقوامی سطح پر ریاست کے اقتصادی اور تجارتی مواقعوں کو ظاہر کرنے میں مدد ملے گی۔
تلنگانہ حکومت ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی مختلف ممالک کے نمائندوں سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ دہلی کے دورے پر موجود ریونت ریڈی پبلک افیئرز فورم آف انڈیا کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ سرمایہ کاروں کو ریاست میں موجود مواقع کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ ایمیزون، کارلسبرگ، کارلائل، گودریج اور اوبر جیسی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ وہ ان کے ساتھ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔ اس ملاقات میں وہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری، ریاست میں موجودہ کمپنیوں اور ریاستی حکومت کی طرف سے حاصل ہونے والے فوائد جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔