حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی توسیع کے سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ کیلئے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا مقصد میٹرو ریل نیٹ ورک کے مجوزہ فیز ٹو کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا اور حمایت حاصل کرناتھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا، سڑکوں اور عمارتوں کے وزیر کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی اور ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر رام چندر نائک نے اس تقریب میں شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزراء نے میٹرو کی توسیع کیلئے مرکزی حکومت کی منظوریوں کو تیز کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
کانگریس - بی جے پی دونوں پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ کی شرکت:
میٹنگ میں کانگریس اور بی جے پی دونوں پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ جنہوں نے شرکت کی ان میں چملا کرن کمار ریڈی، پی بلرام نائک، کے رگھویر، ڈاکٹر ملو روی، آر رگھورام ریڈی، سریش کمار شیٹکر کے علاوہ انیل کمار یادو شامل تھے۔ بی جے پی کی طرف سے ایم پی ایٹالہ راجندر، ایم راگھونندن راؤ اور کونڈا وشویشور ریڈی موجود تھے۔میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی اسی ریڈی نے پراجکٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے مجوزہ فیس ٹومنصوبوں کے مختلف پہلووں کی بھی وضاحت ۔ اس دوران انہوں نے ارکان پارلیمان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور خدشات کو دور کیا۔
اسپائس جیٹ کی پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ:
شمش آباد سے تروپتی کیلئے روانہ ہونے والی اسپائس جیٹ کی پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔ تروپتی کیلئے روانہ ہونے ولی اسپائس جیٹ پرواز کے پائلٹ نے رن وے کے دوران طیارہ میں تنکیکی خرابی دیکھی جس کے بعد پائلٹ نے فوری طورپر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ اس کے ساتھ اسپائس جیٹ ایئرویز کے حکام نے اعلان کیا کہ تروپتی کیلئے روانہ ہونے والی پرواز کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔ حکام نے اس پرواز سے تروپتی کیلئے روانہ ہونے والے 54 مسافروں کو بغیر کسی تکلیف کے دوسری پرواز پر بھیجنے کے انتظامات کرنے کا تیقن دیا۔