Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ٹیسٹ کرکٹ:انگلینڈ کے خلاف بھارتی کپتان شبمن گل کی کارکردگی کیسی رہی ہے؟ جانیے اعدادوشمار

ٹیسٹ کرکٹ:انگلینڈ کے خلاف بھارتی کپتان شبمن گل کی کارکردگی کیسی رہی ہے؟ جانیے اعدادوشمار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 13, 2025 IST     

image
شبمن گل ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر اپنے پہلے بڑے امتحان کے لیے تیار ہیں ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف 20 جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی نہ صرف ٹیم کی سمت کا تعین کرے گی بلکہ ان کی قیادت اور بیٹنگ دونوں کا بھی امتحان ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف گیل کا ریکارڈ اب تک اتار چڑھاؤ سے بھرا ہوا ہے۔ایسے میں آئیے اس ٹیم کے خلاف ان کے اعدادوشمار پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
 
انگلینڈ کے خلاف گل کے اعدادوشمار :
 
گل نے اپنا پہلا ٹیسٹ 2021 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔وہ اب تک 10 میچ کھیل چکے ہیں اور 18 اننگز میں  دو بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 37 کی اوسط سے 592 رنز بنا ئے ہیں،ساتھ ہی انہون نے اپنے بلے  سے 2سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں ۔ ان کا بہترین اسکور 110 رنز رہا ہے۔جبکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے سب سے زیادہ رنز   انگلینڈ کے خلاف ہی  بنائے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف 537 رنز بنائے ہیں ۔
 
انگلینڈ کی سرزمین پر گل کے اعدادوشمار :
 
انگلینڈ کی سرزمین پر گل کے اعداد و شمار بہت اچھے نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2021 میں انگلینڈ میں  کھیلا۔جہاں انہوں نے 3 ٹیسٹ کی 6 اننگز میں 14.66 کی انتہائی خراب اوسط کے ساتھ صرف 88 رنز بنائے ۔ یہاں وہ ایک بھی سنچری یا نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ گل کا بہترین اسکور 28 رنز رہا ہے۔ہندوستان سے باہر گیل کی اوسط صرف 29.50 رہی ہے۔ 
 
پہلے بھی کر چکے ہیں گل کپتانی :
 
گل پہلے  سے ہی ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔تاہم گزشتہ سال دورہ زمبابوے کے دوران جب کئی تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، گیل نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کی قیادت کی۔اس دوران ٹیم نے 4 میچ جیتے اور 1 میں شکست ہوئی ۔اسکے علاوہ وہ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنس  ٹیم  میں (جی ٹی) بطور کپتانی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ دیکھا رہے ہیں۔
 
گل کا ٹیسٹ کیریئر :
 
گل نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔وہ اب تک 32 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور 59 اننگز میں 35.05 کی اوسط سے 1,893 رنز بنا چکے ہیں۔ان کے بلے سے 5 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بن چکی ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 128 رنز رہا ہے۔اس سال گل نے 1 ٹیسٹ میں 33 رنز بنائے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے 12 ٹیسٹ کی 22 اننگز میں 866 رنز بنائے تھے۔