اے آئی ایم آئی ایم کے ہیڈکوارٹر دارالسلام میں 14 فروری کی رات پارٹی کے قیام کے 68 سال کی تکمیل پر ۔ یوم دارالسلام ۔ کے عنوان سے عظیم الشان پیمانہ پر جلسہ عام کا انعقاد کیاگیا۔ اس جلسہ میں مجلس کے قائدین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پارٹی کے ایم ایل ایز۔ ایم ایل سیز اور کارکنوں کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جلسہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ملک کے موجودہ حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہاکہ آج ملک کے حالات انتہائی خراب ہے جہاں اپنی کھیتی کی مناسب قیمت مانگنے والوں کو دشمن کی نظر سے دیکھا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ چین ہندوستانی سرزمین میں اندازی کررہا ہے ۔ اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو بھی دشمن سمجھا جارہاہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے مزید کہاکہ ٹوپنی اور داڑھی سے بھی بعض لوگوں کو نفرت ہوگئی ہے اور وہ ٹوپی پہننے والوں کو مختلف نظروں سے دیکھتے ہیں۔ ایم آئی ایم صدر نے مرکزی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بیرسٹر اسدلدین اویسی نے اپنے خصوصی خطاب میں آر ایس ایس پر بھی حملہ کیا۔
اسکے علاوہ چندرائن گٹہ کے رکن اسمبلی اور قائد مقننہ اکبرالدین اویسی نے بھی اس عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اکبرالدین اویسی نے اپنے خطاب کے آغاز میں پارٹی کے قیام کے 68 سال کی تکمیل پر صدر الدین اویسی کو مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حیدرآبادی عوام کی جانب سے مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو بھی مبارکباد دی۔ بعدازاں اکبرالدین اویسی نے مجلس کی تاریخ۔ قربانیوں۔ کامیابیوں اور مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اکبراویسی نے مزید کہاکہ مجلس ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ورثہ اور امانت ہے۔