ملک میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے درمیان، آپ کے اے سی یعنی ایئر کنڈیشنر میں بہت جلد درجہ حرارت کی حد ہونے جا رہی ہے۔حکومت نے ایئر کنڈیشنر (اے سی) کے استعمال کو توانائی کے لحاظ سے زیادہ مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے اصول کے مطابق اے سی کو 20 ڈگری سے نیچے یا 28 ڈگری سے اوپر سیٹ نہیں کیا جا سکے گا۔ یعنی آپ اپنے کمرے کو 20 ڈگری سیلسیس سے کم یا 28 ڈگری سیلسیس سے زیادہ گرم نہیں کر سکیں گے۔ مرکزی حکومت کے وزیر منوہر لال کھٹر نے یہ اطلاع دی۔ نئے اصول کا اطلاق رہائشی، تجارتی اداروں اور گاڑیوں میں نصب اے سی پر ہوگا، یعنی گھر، دفتر اور گاڑی میں اے سی 20 ڈگری سے کم نہیں چل سکے گا۔
نئے اصول کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
اس نئے اصول کے پیچھے حکومت کا پہلا مقصد بجلی کے زیادہ استعمال کو کم کرنا ۔ساتھ ہی 2047 تک توانائی کے مؤثر استعمال کے ویژن کو حقیقت میں تبدیل کرناہے ، تاکہ ملک میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اس تعلق سے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ توانائی کے تحفظ، بجلی کی کھپت کو کم کرنے اور ماحولیاتی توازن کو ذہن میں رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ فیصلہ عالمی معیار سے ہم آہنگ بھی ہے، جہاں مختلف ممالک میں اے سی چلانے کے لیے مخصوص درجہ حرارت مقرر کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے جاپان-اٹلی کی مثال دی:
خیال رہے کہ مرکزی وزیر منوہر لال کھٹّر منگل کو مودی حکومت کے 2047 کے ویژن کا خاکہ پیش کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت پورے ملک میں ایک نیا نظام لانے جا رہی ہے، جس کے تحت تمام اے سی کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم اور 28 ڈگری سے زیادہ نہیں لیا جا سکے گا۔ یہ سسٹم کولنگ اور ہیٹنگ دونوں حالات میں کام کرے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ایئر کنڈیشنر کے درجہ حرارت کو معیاری بنانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
بہت جلد اس پر عمل درآمد ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں یہ نظام لاگو ہے۔ انہوں نے جاپان کی مثال بھی دی جہاں حد درجہ 26 ڈگری ہے۔ اٹلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی جیسے ممالک میں یہ 23 سے 25 ڈگری کے درمیان ہوتا ہے۔وہیں امریکہ، یورپ، اور مشرق وسطیٰ جیسے علاقوں میں بھی توانائی کی بچت کے لیے معیاری درجہ حرارت پر زور دیا جاتا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت کئی کمپنیوں کے اے سی کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری پر چل سکتے ہیں۔ اس اصول کے لاگو ہونے کے بعد، ایئر کنڈیشنر کمپنیاں اسے اپنے نئے اے سی کے لیے لاگو کریں گی۔جس سے اے سی بنانے والی کمپنیوں کو اپنے پروڈکٹس کو نئے معیار کے مطابق تعمیر کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی لوگوں کو بھی اپنی عادتوں میں تبدیلی لانی ہوگی ۔