Sunday, June 15, 2025 | 19, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • علی گڑھ میں 27 کروڑ سے بنے گا لاک میوزیم

علی گڑھ میں 27 کروڑ سے بنے گا لاک میوزیم

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 14, 2025 IST     

image
اترپردیش کا شہرعلی گڑھ  تالے اور تعلیم کے لیے مشہور ہے۔ اب یہ شہرلاک میوزیم کے نام سے ایک نئی شناخت بنائے گا۔ اترپردیش کی حکومت نے ہندوستان کے تالا بنانے کیلئے مشہور شہرعلی گڑھ میں ایک "لاک میوزیم" قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے میوزیم قائم کرنے کی تجویز دی تھی جس کا مقصد شہرکی 150 سال سے زیادہ پرانی لاک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو نئی شناخت دینا تھا۔
 
علی گڑھ میونسپل کمشنر پریم پرکاش مینا نے کہا، "علی گڑھ، جو تالے اور تعلیم کے لیے جانا جاتا ہے، ایک نئی شناخت حاصل کرنے جا رہا ہے، کیونکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں یہاں سب سے بڑا تالا میوزیم بننے جا رہا ہے۔"انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ میوزیم چیف منسٹر ویشوک ناگرودیا یوجنا کے تحت تقریباً 27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ "لاک میوزیم کی تجویز کو شہری ترقی کی وزارت نے منظور کر لیا ہے۔ میوزیم کی تعمیر کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (DPR) تیار کر کے حکومت کو بھیجی جائے گی۔ حکومت سے مالی منظوری ملنے کے بعد، لاک میوزیم کی تعمیر کا عمل تیز ہو جائے گا،"
 
مینا نے کہا کہ ڈی پی آر ایک تجربہ کار کنسلٹنٹ کے ذریعے تیار کیا جائے گا، بہترین ڈیزائنوں کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے حکومت کو بھیجا جائے گا اور حکومت سے منظوری کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے چھ سے سات ماہ میں تعمیر شروع ہونے کا امکان ہے۔ مینا نے کہا کہ عجائب گھر علی گڑھ کی تالہ سازی کی صنعت کی تاریخی سفر رہےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کئی دہائیوں میں تالے کی جدید کاری کو ظاہر کرنے والا ایک وقف سیکشن ہوگا۔
 
ڈویژنل کمشنر سنگیتا سنگھ نے کہا کہ علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے یہ ایک قابل ستائش اور اختراعی کوشش ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس لاک میوزیم میں ایک "وِش پوائنٹ" بھی بنایا جائے گا، جہاں لوگ تالا لگا کر خواہش کر سکیں گے۔میوزیم ملک اور بیرون ملک سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ شہری، تاجر اور سکول کے بچے کئی دہائیوں کے تالے کا سفر دیکھ سکیں گے۔
 
علی گڑھ کے میئر پرشانت سنگھل نے کہا کہ لاک میوزیم اس میونسپل کارپوریشن بورڈ کے دورکا بہترین تحفہ ہوگا۔میوزیم علی گڑھ کے جواہر بھون کے سامنے والی زمین پر تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔وجے کمار بجاج، ایک سرکردہ لاک مینوفیکچررز میں سے ایک ہیں۔ جن کا خاندان 75 سال سے زیادہ عرصے سے اس کاروبار میں ہیں ۔ انھوں  نے کہا کہ میوزیم ایک اچھا اقدام ہے۔  بجاج نے یاد کیا کہ جب ان کے والد نے آزادی کے فوراً بعد ایک چھوٹا سا پلانٹ لگایا تھا، تو تالے بنانے کے تقریباً تمام آپریشنز دستی تھے۔انہوں نے کہا کہ میوزیم ایک ایسے شعبے میں تازہ توانائی کی بحالی کے لیے ایک فوکل پوائنٹ کے طور پر کام کرے گا جسے اگر اس تیزی سے بدلتے ہوئے دور میں زندہ رہنا ہے تو باقی دنیا کے ساتھ ملنا ہے۔