Friday, April 24, 2026 | 06 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اتراکھنڈ: ٹہری گڑھوال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک

اتراکھنڈ: ٹہری گڑھوال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 23, 2026 IST

اتراکھنڈ: ٹہری گڑھوال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک
اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری گڑھوال بلاک میں چمبہ کوٹی روڈ پر کیل کے قریب ایک گاڑی بے قابو ہو کر تقریباً 300 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جب کہ زخمیوں کو ڈی ایچ بروری لایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
 

 ریسکیو کی نگرانی 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف، محکمہ صحت اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نیتیکا کھنڈیلوال، ٹہری کے ایم ایل اے کشور اپادھیائے، اور ایس ایس پی شویتا چوبے جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جو جاری بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کریں اور تمام ضروری انتظامات کریں۔

 ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا بیان 

 ٹہری گڑھوال کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیتیکا کھنڈیلوال کا کہنا ہے، "۔ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور غنودگی میں تھا، کیونکہ گاڑی اچانک ایک طرف مڑ کر کھائی میں جا گری، ہم نے کامیابی سے تمام لاشیں نکال لی ہیں؛ پوسٹ مارٹم کا عمل فی الحال جاری ہے، اور مرنے والوں کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔"

 سی ایم کا اظہار دکھ 

 اتر اکھنڈ کےوزیراعلیٰ  پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر پوسٹ  کرکے سی ایم دھامی نے لکھا ہےکہ  وہ  ٹہری گڑھوال ضلع کے چمنا علاقے کے تحت نیل کوٹی  کالونی روپ  پر ایک گاڑی کےحادثہ کی انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے۔ میں بھگوان سے پراتھنا کرنا ہوں کے حادثہ میں جانیں گنوانےوالوں کی آتما کو شانتی دی ۔ اور مہولکین کے سوگواروں اور  خاندان والوں  کو صبر دے۔ انھوں نے مزید کہاکہ زخمیوں کے مناسب علاج کےلئے ضلع انتظامیہ  کو ہدایت دی گئیں ہیں۔ اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی گئی ہے۔ انھوں نے بابا کیدار ناتھ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پراتھنا کی ہے۔