بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وکٹ کیپر بلے باز ریدھیمان ساہا، نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ کافی عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ انہوں نے یہ اعلان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے عین قبل کیا۔ ساہا گھریلو میچوں میں لگاتار کھیل رہے ہیں۔ وہ رنجی ٹرافی میں بنگال کے لیے کھیل رہے تھے۔ ساہا نے ہفتہ کی شام سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی اور سب کا شکریہ ادا کیا۔
ریدھیمان ساہا نے دسمبر 2021 میں ٹیم انڈیا کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا اور آخری ون ڈے میچ نومبر 2014 میں کھیلا تھا۔ ساہا طویل عرصے تک ٹیم انڈیا سے باہر رہے۔ اس دوران وہ ڈومیسٹک میچ میں کھیلتے رہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ساہا نے لکھا، ایک خوبصورت سفر ختم ہوا۔ میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ 1997 میں کرکٹ کے میدان میں پہلی بار قدم رکھےتھا اب 28 سال گزر چکے ہیں۔ یہ سفر میرے لئے خوبصورت رہا۔ ملک، ریاست، ضلع، کلب، یونیورسٹی اور کالج کے لیے کھیلنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
ریدھیمان ساہا نے ہندوستان کے لیے 40 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1353 رنز بنائے۔ ساہا نے اس عرصے کے دوران 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ساہا نے ہندوستان کے لیے 9 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ ساہا کا ون ڈے میں بہترین اسکور صرف 16 رنز ہے۔
ساہا کا گھریلو کیریئر شاندار رہا ہے۔ انہوں نے 142 فرسٹ کلاس میچوں میں 7169 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 14 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ساہا نے 116 لسٹ اے میچوں میں 3072 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 3 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ساہا نے 225 ٹی 20 میچ بھی کھیلے ہیں۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 4655 رنز بنائے ہیں۔