Monday, December 15, 2025 | 24, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیاواپس، جانئے کیوں؟

ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیاواپس، جانئے کیوں؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 12, 2025 IST

ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیاواپس، جانئے کیوں؟
مشہور پہلوان وینیش پھوگاٹ نے جمعہ 12 دسمبر کو ریٹائرمنٹ سے واپسی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ایک بار پھر اپنے اولمپک خواب کو پورا کریں گی۔ پھوگاٹ پیرس اولمپکس تنازعہ کے بعد اس کھیل سے دور ہو گئی تھیں، وہ 2024 پیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچی تھی،لیکن گولڈ میڈل کے میچ سے ٹھیک پہلے، وہ 100 گرام وزن کی حد سے زیادہ پائی گئی، جس کی وجہ سے وہ نااہل ہو گئیں۔ جسکے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
 
ونیش نے کیا کہا؟
 
ونیش نے انسٹاگرام پر لکھا، لوگ پوچھتے رہے کہ کیا پیرس میرا آخری سفر تھا؟ کافی دیر تک، میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ مجھے اپنے عزائم کو بھی چھوڑنا پڑا۔ کئی سالوں کے بعد، میں نے خود کو سانس لینے دی۔ میں نے اپنے سفر کے وزن کو سمجھنے میں وقت لیا: اتار چڑھاؤ، درد، قربانیاں، اور وہ شکلیں جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہیں۔ مجھے اب بھی اس کھیل سے پیار ہے اور میں پھر کھیلنا چاہتی ہوں۔
 
ونیش نے مزید کہا:
 
ونیش نے مزید کہا، اس خاموشی میں، مجھے ایک ایسا احساس ملا جسے میں بھول گیا تھا۔ میرے اندر کی آگ کبھی نہیں بجھی۔ اسے صرف تھکاوٹ اور شور سے دبا دیا گیا تھا۔ نظم و ضبط، معمول اور لڑائی سب میرے اندر ہیں۔ چاہے میں کتنی ہی دور چلی گئی ہوں،مگم میں اپنے کھیل سے دور نہیں ہوئی،اس لیے میں بے خوف ہو کر 2028 اولمپک کی جانبایک بار پھر لوٹ رہی ہوں۔
 
ونیش پھوگاٹ کی کامیابیاں:
 
وینیش فوگاٹ کی پیدائش ہریانہ کے ضلع چرکھی دادری (گاؤں بیروڑ) میں ہوئی۔ بچپن سے ہی انہوں نے کشتی کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا۔ انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ میں 2 کانسی کے تمغے،ایشین گیمز میں 1 گولڈ  میڈل اور کامن ویلتھ گیمز میں 3 گولڈ میڈل جیتی ہیں۔ اس کے علاوہ وینیش پھوگاٹ نے سال 2024 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں جولانا حلقہ (جند) سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور بھاری فرق سے جیت کر موجودہ وقت میں ہریانہ کی قانون ساز اسمبلی کی رکن (MLA) بھی ہیں۔ اب وینیش نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2028 لاس اینجلس اولمپک کے لیے دوبارہ میدان میں واپس آ رہی ہیں!
 
پیرس اولمپک 2024 کے بعد وینیش فوگاٹ کی اپیل مسترد کر دی گئی:
 
جب وینیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپک 2024 کے 50 کلو فائنل سے وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا، تو انہوں نے فوراً کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹ (CAS) میں اپیل دائر کی تھی۔ CAS نے ایک سولو آربیٹریٹر (ایک رکنی کمیٹی) بھی مقرر کیا، لیکن کئی بار سماعت ملتوی ہوئی اور کافی تاخیر کے بعد آخر کار ان کی اپیل مسترد کر دی گئی۔ اس طرح وینیش کو سلور میڈل بھی نہ مل سکا۔وینیش فوگاٹ تین بار اولمپک میں حصہ لے چکی ہیں ،مگر وہ کبھی بھی اولمپک میڈل نہیں جیت سکیں۔