Monday, December 15, 2025 | 24, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بڑی تبدیلی۔ روہت نمبر 1، ویراٹ نمبر 2

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بڑی تبدیلی۔ روہت نمبر 1، ویراٹ نمبر 2

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 10, 2025 IST

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بڑی تبدیلی۔ روہت نمبر 1، ویراٹ نمبر 2
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں ویراٹ کوہلی کو زبردست فائدہ ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 302 رنز بنانے والے کوہلی اب ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ روہت شرما ون ڈے میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں۔ 
 
ویراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تین میچوں میں 302 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ اس کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ملا۔ اس کارکردگی نے انہیں چوتھے سے دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ ان کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ کر 773 ہو گئے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر رہنے والے روہت شرما کے 781 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں روہت شرما کے 146 رنز نے انہیں اپنا ٹاپ مقام برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔
 
یہ ہندوستان کے ٹاپ 5 ون ڈے بلے باز ہیں
 
چار ہندوستانی کرکٹر ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے شبمن گل نے اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہے تاہم ان کے ریٹنگ پوائنٹس بابر اعظم سے صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے۔ ٹاپ 10 میں چوتھے ہندوستانی شریاس ائیر ہیں جن کو ایک پوائنٹ کا نقصان ہوا وہ اب 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ کے ایل راہل کو بھی دو مقام کا فائدہ ہوا ہے جس سے وہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
 
کلدیپ نمبر 3 اور ارشدیپ نے بڑی چھلانگ
 
کلدیپ یادیو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ ان کی  کارکردگی نے انہیں ون ڈے بولنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ کی ٹاپ 10 فہرست میں کلدیپ واحد ہندوستانی ہیں۔ رویندر جڈیجہ کو دو پوائنٹ کا نقصان ہوا اب وہ 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اکشر پٹیل بولنگ رینکنگ میں اپنا مقام کھو چکے ہیں لیکن ارشدیپ سنگھ 29 مقام کی چھلانگ لگا کر 66 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔