Tuesday, June 09, 2026 | 22 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • کمارسوامی، رام موہن نائیڈو نے کیا اسٹیل پلانٹ کا دورہ۔ جانچ کا اعلان

کمارسوامی، رام موہن نائیڈو نے کیا اسٹیل پلانٹ کا دورہ۔ جانچ کا اعلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 09, 2026 IST

کمارسوامی، رام موہن نائیڈو نے کیا اسٹیل پلانٹ کا دورہ۔ جانچ  کا اعلان
 مرکزی وزراکمار سوامی، رام موہن نائیڈو نے اسٹیل پلانٹ کا دورہ کیا
 حادثہ میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضہ کا اعلان
کمارسوامی نے 25 لاکھ روپےروپے معاضہ  کا  کیا اعلان
 زخمیوں کے لیے10 لاکھ روپے معاوضہ کا کیا گیا اعلان
 پی ایم نےمہلوکین کےاہل خانہ اور زخمیوں کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا
 
وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ایک خوفناک سانحہ پیش آیا ہے۔ پلانٹ میں زبردست آگ لگنے سے 9 مزدور زندہ جل کر ہلاک ہوگئے اور دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مرکرزی وزرا  کماراسوامی اور رام موہن نائیڈو نے اسٹیل پلانٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر کمارا سوامی اور پی ایم مودی  نے معاوضہ کا اعلان کیاہے۔  کمارا سوامی نےحادثہ کی جانچ  کا حکم دیا گیا۔ ریاستی وزرا نے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔ ادھر بایاں بازو مزدور یونین نے فی کس ایک کروڑ معاوضہ دینے کی مانگ کی ہے۔

مرکزی وزا نے وشاکھا اسٹیل پلانٹ کا کیا دورہ 

مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی، ایک اور مرکزی وزیر کنجراپو رام موہن نائیڈو کے ساتھ آدھی رات کو جائے حادثہ پر پہنچے۔ ان کے ساتھ اے پی کی وزیر داخلہ انیتا اور وشاکھاپٹنم کے ایم پی بھرت بھی موجود تھے۔ وزراء نے، پورے پلانٹ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، سینئر حکام کے ساتھ حادثے کی وجوہات پر طویل بات چیت کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو زخمی کارکنوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 مہلوکین کےاہل خانہ اور زخمیوں کیلئےمعاوضہ کا اعلان

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے  ہر مرنے والے مزدور کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے  لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے کی مالی امداد۔اور معمولی زخمیوں کو  10 لاکھ روپےمدد فراہم  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والے کارکنوں کے خاندان کے ایک اہل فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

 حادثہ کی مکمل جانچ کی ہدایت 

 انہوں نے واضح کیا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی کی جائے گی۔

 پی ایم نے کیا افسوس کا اظہار،معاوضہ کا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ہونے والے بدقسمت حادثے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے نے انہیں گہرا متاثر کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم مودی نےوزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ ( پی ایم این آر ایف )   سے 2 لاکھ روپے روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ ۔ اسی طرح انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو 50,000 فی کس دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتے ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکام متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔