Tuesday, June 09, 2026 | 22 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • اسٹیل پلانٹ سانحہ: مہلوکین کے ورثہ کو1.72 کروڑ معاوضہ کا اعلان

اسٹیل پلانٹ سانحہ: مہلوکین کے ورثہ کو1.72 کروڑ معاوضہ کا اعلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 09, 2026 IST

اسٹیل پلانٹ سانحہ: مہلوکین کے ورثہ کو1.72 کروڑ معاوضہ کا اعلان
 اےپی ڈپٹی سی ایم نے کِمزہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی
 کمتاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ
ماہرین کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کاروائی کی جائے گی
کارکنوں کے مسائل پر جلد اجلاس منعقد کرنے پون کا اعلان
 لوکیش،ونگال پوڈی انیتا،سری نواسا ورما،سری بھرت نےکی عیادت
 
آندھراپردیش کے ڈپٹی سی ایم پون کلیان نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ انھوں نے وشاکھاپٹنم پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی جو کِمزاسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے ذاتی طور پر متاثرین سے بات چیت  کی۔ اوراس حادثہ کے پیش آنے کے طریقے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بعد ازاں انہوں نے سٹیل پلانٹ میں جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے بات چیت کی۔

 فی کس1.72کروڑمعاضہ، ملازمت کا اعلان

پون  کلیان نے یقین دلایا کہ حکومت مرنے والوں کے اہل خانہ کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔ انہوں نے  حادثے میں مرنے والے ریگولر ملازمین کے لواحقین کو 1.72 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ کنٹریکٹ ورکرز کے خاندانوں کو 45.75 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والے کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی۔ اورزخمیوں کو 10 لاکھ  روپئے معاوضہ  دیا جائےگا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ راشٹریہ اسپت نگم لمیٹڈ علاج کی تمام لاگت اور فوری طور پر روپے کی امداد کے ساتھ برداشت کرے گا۔متاثرین کو پنشن بھی دیا جائےگا۔ مرکزی وزیر  کمارا سوامی نے اسٹیل پلانٹ کی جانب سے مہلوکین کےاہل خانہ کیلئے 25 لاکھ زخمیوں کےلئے10 لا کھ، اور پی ایم مودی نے  مہلوکین کے ورثہ کو 2 لاکھ ، زخمیوں کو50 ہزار روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح   حادثہ میں اپنے جان گنوانےوالے کو ایک کروڑ 97 لاکھ روپئے معاوضہ ملے گا۔

30سالوں میں اتنا خطرناک حادثہ 

پون نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں اتنا خوفناک حادثہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ حادثے سے ایک رات پہلے پلانٹ میں بھی ایسی ہی معمولی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی لیکن رات کو کوئی ورکرز نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو اس کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پلانٹ میں حفاظتی معیارات اور مشینری کی جدید کاری کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور ان کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

 حادثات کو روکنے کی کوشش

پون نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی اسٹیل پلانٹ کے مزدوروں کے مسائل اور ان کی حفاظت پر ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کریں گے اور ذاتی طور پر کارکنوں سے بات کریں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ انتظامیہ کو ایسے خوفناک حادثات ہونے پر نہ صرف تکلیف اٹھانی چاہیے بلکہ ملازمین کی جانوں کے تحفظ کے لیے مسلسل چوکس رہنا چاہیے۔

دیگر ریاستی وزرا نے زخمیوں کی عیادت کی 

 اس تناظر میں آج صبح ا ٓندھراپردیش کے کے وزراء نارا لوکیش، ونگال پوڈی انیتا، مرکزی وزیر سری نواسا ورما، رکن پارلیمنٹ سری بھرت اور دیگر نے کے جی ایچ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔وزیر لوکیش نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو تسلی دی اور ڈاکٹروں سے زخمیوں کو فراہم کی جارہی طبی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔

 ہم متاثرہ افراد کے خاندان کےساتھ کھڑے ہیں:لوکیش

 تاہم وزراء کے دورے کے دوران کے جی ایچ میں انتہائی تناؤ تھا۔ بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنما اور کارکن جو متاثرین کے اہل خانہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے وہاں پہنچے، وزراء  کا گھیراؤ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے بطور معاوضہ  د ینے کا  مطالبہ کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لوکیش نے واضح کیا، "ہم یہاں پیسے دینے اور ہاتھ ہلانے نہیں آئے، ہم یہاں متاثرہ خاندانوں کو مکمل یقین دہانی کرانے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے آئے ہیں۔"