Monday, September 15, 2025 | 23, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وقف ترمیمی ایکٹ 2025:سپریم کورٹ کا فیصلہ،ارشد مدنی کا رد عمل،کہا۔انصاف ابھی زندہ ہے

وقف ترمیمی ایکٹ 2025:سپریم کورٹ کا فیصلہ،ارشد مدنی کا رد عمل،کہا۔انصاف ابھی زندہ ہے

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Sep 15, 2025 IST     

image
وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے کے بعد مسلم کمیونٹی میں جشن کا ماحول ہے۔ مسلم رہنما، علمائے کرام، مسلم تنظیمیں اور عام لوگ اس فیصلے کو تہوار کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس قانون کے خلاف مزید قانونی جنگ لڑی جائے گی۔ 
 
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ ارشد مدنی نے  سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے  وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو مسلم کمیونٹی کے لیے راحت قرار دیا ہے۔ ارشد مدنی نے اپنے پوسٹ میں لکھا  کہ جمعیت علمائے ہند وقف ترمیمی ایکٹ کی تین متنازعہ شقوں پر عبوری راحت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ 
 
کالے قانون کے خلاف جنگ جاری رہے گی :ارشد مدنی
 
انہوں نے اپنےسوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے ہماری امید کو یقین میں بدل دیا ہے کہ انصاف ابھی زندہ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جمعیۃ علماء ہند اس کالے قانون (وقف ترمیمی ایکٹ) کو ختم کرنے تک اپنی قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔
 
مسلمانوں کی مذہبی آزادی چھیننے کی سازش ہو رہی ہے:ارشد مدنی
 
ارشد مدنی نے وقف ترمیمی ایکٹ کو ہندوستان کے آئین پر سیدھا حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئین نہ صرف شہریوں اور اقلیتوں کو مساوی حقوق دیتا ہے بلکہ انہیں مکمل مذہبی آزادی بھی دیتا ہے۔انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ یہ قانون مسلمانوں کی مذہبی آزادی چھیننے کی سازش ہے۔ انہوں نے اس قانون کو خلاف آئین اور مسلم کمیونٹی کے خلاف ایک خطرناک سازش قرار دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ اس کالے قانون کو ختم کرکے ہمیں مکمل آئینی انصاف فراہم کرے گی۔
 
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے انصاف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔