Tuesday, February 17, 2026 | 29, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ہم صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں؛ 'وندے ماترم' پر شیعہ عالم کا رد عمل

ہم صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں؛ 'وندے ماترم' پر شیعہ عالم کا رد عمل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 14, 2026 IST

ہم صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں؛ 'وندے ماترم' پر شیعہ عالم کا رد عمل
مرکزی  حکومت نے قومی گیت 'وندے ماترم' کو سرکاری پروگراموں اوراسکولوں میں گانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ 'وندے ماترم' کو لے کر ابتدائی دنوں سے ہی تنازع رہا ہے۔ تاہم، دائیں بازو کی تنظیمیں اس فیصلے کو ایک کامیابی کے طور پر پیش کر رہی ہیں اور ان پر مبینہ طور پر اقلیتوں کو اسے گانے پر مجبور کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ 
 
خاص طور پر مسلم کمیونٹی اس گیت کو گانے سے انکار کرتی ہے، کیونکہ یہ گیت ان کے مذہبی عقائد کے خلاف ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کی جانب سے 'وندے ماترم' کو لازمی قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔ وہیں، مسلم کمیونٹی کی ایک شاخ شیعہ برادری نے بھی اس گیت کی مخالفت کی ہے۔
 
شیعہ عالم دین سیف عباس نے 'میڈیا 'سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 'وندے ماترم' سے اعتراض نہیں ہے بلکہ اس میں موجود کچھ سطروں (لائنوں) پر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سطروں پر پہلے بھی اعتراض تھا، اب بھی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ "ہم لوگ صرف اللہ کو مانتے ہیں اور کسی کو نہیں، اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں۔
 
اس سے قبل کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے مودی حکومت کی جانب سے 'وندے ماترم' کو لازمی قرار دیے جانے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم وندے ماترم کے احترام میں کھڑے ہو جائیں گے، لیکن اسے اپنی زبان سے ادا نہیں کریں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ وندے ماترم قومی گیت ہے اور اس کا احترام ہونا چاہیے، لیکن کسی کو بھی اسے گانے کے لیے مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔