Saturday, April 11, 2026 | 22 شوال 1447
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • مغربی بنگال: ٹیچر بھرتی گھوٹالے میں سابق وزیر پارٹھ چٹرجی کے گھر ای ڈی کا چھاپہ

مغربی بنگال: ٹیچر بھرتی گھوٹالے میں سابق وزیر پارٹھ چٹرجی کے گھر ای ڈی کا چھاپہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 11, 2026 IST

مغربی بنگال: ٹیچر بھرتی گھوٹالے میں سابق وزیر پارٹھ چٹرجی کے گھر ای ڈی کا چھاپہ
مغربی بنگال  ٹیچر بھرتی گھوٹالے میں سابق تعلیم وزیر پارٹھ چٹرجی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بار پھر ان کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھوٹالے میں ضمانت ملنے کے بعد ای ڈی نے چٹرجی کو کئی بار سمن بھیجے ، لیکن وہ مبینہ طور پر پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ای ڈی نے یہ چھاپہ ماری کی کاروائی کی ہے۔
 
گھوٹالے میں شامل دیگر افراد کے دفتر پر بھی چھاپہ:
 
آج صبح ای ڈی کی تحقیقاتی ٹیم پارٹھ چٹرجی کے نکٹالا واقع گھر پہنچی۔ ان کے ساتھ بڑی تعداد میں مرکزی ایجنسیوں کے سیکورٹی اہلکار بھی تھے۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی پارٹھ سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی اور پارٹھ نے خود انہیں گھر آنے کو کہا تھا۔ دوسری جانب ای ڈی کی ایک ٹیم پرسنا رائے کے نیو ٹاؤن واقع دفتر پر بھی پہنچی ہے۔ 
 
کیا ہے گھوٹالہ؟
 
مغربی بنگال حکومت نے 2016 میں سرکاری اور امدادی سکولوں کے لیے 25,000 سے زائد اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی بھرتی کی تھی۔ ان بھرتیوں میں بے قاعدگی، کرپشن اور رشوت ستانی کے الزامات لگے تھے اور اس کی شکایات کلکتہ ہائی کورٹ کو ملی تھیں۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کو تحقیق کے احکامات دیے۔ سی بی آئی نے ریاست کے سابق تعلیم وزیر چٹرجی، ان کی قریبی ارپیتا مکھرجی اور کچھ دیگر افسران کو گرفتار کیا تھا۔