Friday, November 14, 2025 | 23, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • کاراکاٹ اسمبلی حلقہ پر پون سنگھ کی بیوی جیوتی سنگھ کا کیا ہے حال؟

کاراکاٹ اسمبلی حلقہ پر پون سنگھ کی بیوی جیوتی سنگھ کا کیا ہے حال؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Nov 14, 2025 IST

کاراکاٹ اسمبلی حلقہ پر پون سنگھ کی بیوی جیوتی سنگھ  کا کیا ہے حال؟
بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،این ڈی اے حکومت ایک بار پھر اکثریت بناتی دکھائی دے رہی ہے۔اس دوران بی جے پی لیڈر اور بھوجپوری اداکار پون سنگھ کی بیوی بھی انتخابات کے دوران خبروں میں رہی۔ پون سنگھ کی بیوی جیوتی سنگھ کاراکاٹ اسمبلی  حلقہ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے 9 راؤنڈکے بعد پون سنگھ کی بیوی، جیوتی سنگھ  اس سیٹ سے تیسرے نمبر پر ہیں،وہیں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا  کے ارون سنگھ  پہلے نمبر پر اور جے ڈی یو کے مہابلی سنگھ دوسرے نمبر پر بنے ہوئے ہیں۔
 
کاراکاٹ سیٹ پر کس کے کتنے ووٹ ہیں؟
 
کاراکاٹ حلقہ میں پون سنگھ کی بیوی جیوتی سنگھ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ نویں راؤنڈ  تک ارون سنگھ24564 ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے چل رہے ہیں،جبکہ مہابلی سنگھ 22031 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پون سنگھ کی بیوی جیوتی سنگھ 6740 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
 
ووٹوں کی گنتی جاری:
 
خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر اور دوسرے مرحلے کی 11 نومبر کو ہوئی۔ جسکے بعد آج 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔2020 کی طرح اس بار بھی این ڈی اے حکومت بناتی دکھائی دے رہی ہے۔2020 میں بہار میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ 
 
نتائج میں این ڈی اے کو 125، مہا گٹھ بندھن کو 110 اور دیگر کو 8 سیٹیں ملی تھیں۔ این ڈی اے میں بی جے پی نے 74، جے ڈی یو نے 43 جبکہ وی آئی پی اور ہیم نے 4-4 سیٹیں جیتی تھیں۔ مہا گٹھ بندھن میں آر جے ڈی نے 75، کانگریس نے 19، سی پی آئی (ایم ایل) نے 12 اور سی پی آئی و سی پی آئی (ایم) نے 2-2 سیٹیں جیتی تھیں۔ این ڈی اے کی طرف سے نتیش کمار وزیراعلیٰ بنے تھے۔