راجستھان کے کوٹہ ضلع میں جے ای ای(جوائنٹ انٹرنس امتحان )کی تیاری کر رہا ایک 20 سالہ نوجوان نےاپنے پی جی روم میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ابھیشیک کے طور پر کی گئی ہے، جو گونا، مدھیہ پردیش کا رہنے والا ہے، جو گزشتہ سال مئی سے کوٹہ کے ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں جے ای ای کی تیاری کر رہا تھا۔ طالب علم یہاں ایک پی جی روم میں رہتا تھا۔
ایس ایچ او مکیش مینا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ مدھیہ پردیش کے گنا کے رہنے والے ابھیشیک (20) نے مبینہ طور پر اپنے پی جی روم میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ انہیں بدھ کی شام تقریباً 7.45 بجے اس حوالے سے اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے اہل خانہ کے آنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ پی جی کے کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے اور نوجوان کی خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

24 گھنٹے کے اندرخودکشی کا دوسرا واقعہ:
آپ کو بتادیں کہ کوچنگ ہب کوٹہ میں 24 گھنٹےکے اندر خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے، ہریانہ کے ایک اور JEE امیدوار، نیرج (19) نے منگل کی شام دیر گئے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ نیرج گزشتہ دو سالوں سے کوٹاکے راجیو گاندھی نگر علاقے میں آنند کنج ریزیڈنسی میں رہ کر جے ای ای کی تیاری کر رہا تھا۔
سال 2024 میں کتنے طلباء نے کی خودکشی؟
آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2024 میں کوٹہ کے 17 طلباء کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے، جب کہ اس سے قبل سال 2023 میں کوچنگ کے 26 طلبہ کی خودکشی کے واقعات پیش آۓ۔