• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • کیجریوال کا بی جے پی پر جاٹ برادری کو دھوکہ دینے کا الزام

کیجریوال کا بی جے پی پر جاٹ برادری کو دھوکہ دینے کا الزام

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Jan 10, 2025 IST

image
دہلی:ملک کے دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال نے جاٹ ریزرویشن کا مسئلہ اٹھایا ہے۔کیجریوال نے مرکزی حکومت سے جاٹ برادری کو دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کی فہرست میں شامل کرکے ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر جاٹوں کو دھوکہ دینے کا بھی الزام لگایا۔آئیے انتخابات میں جاٹ برادری کی ووٹ کی اہمیت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
 

جاٹ برادری کے متعلق کیجریوال نے کیا کہا؟

سابق وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی جاٹ برادری کو دہلی کے کالجوں میں ریزرویشن نہیں ملتا، لیکن راجستھان کی جاٹ برادری کو ملتا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں 4 بار وزیر اعظم اور امت شاہ نے دہلی کی جاٹ برادری کو گھر بلایا اور انہیں یہ گارنٹی دی گئی کہ جاٹ برادری کو مرکز کی او بی سی فہرست میں شامل کیا جائے گا، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ جھوٹ بول کر وعدے پورے نہیں کرتے ہیں۔الیکشن کے وقت انہیں صرف جاٹوں کی یاد آتی ہے۔
 

دہلی کی سیاست میں جاٹ برادری کتنے اہم ؟

دہلی میں جاٹ برادری کی تعداد تقریباً 10 فیصد ہے۔ دہلی کی کئی دیہی سیٹوں پر جاٹ ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔8 اسمبلی سیٹوں پر جاٹ اکثریت میں ہیں جس کی وجہ سے ان سیٹوں پر انتخابی نتائج میں تبدیلی کی صلاحیت رکھتے ہيں۔ جن سیٹوں پر جاٹ برادری کے زیادہ ووٹر ہیں ان میں نانگلوئی، منڈکا، نجف گڑھ، بجواساں اور کراری شامل ہیں۔
 

جاٹ برادری کاووٹ کسے؟

عام طور پر جاٹ بی جے پی کو ووٹ دیتے رہے ہیں ، لیکن پچھلے کچھ انتخابات میں، عآپ نے اس ووٹ بینک کو نقصان پہنچایا ہے۔2020کے انتخابات میں 8 جاٹ اکثریتی نشستوں میں سےعام آدمی پارٹی کے ضمن میں 5 اور  بی جے پی کے حصے میں 3 سیٹیں گئیں۔2015 میں عآپ نے تمام 8 سیٹوں پر یکطرفہ طور پر کامیابی حاصل کی۔2013 میں 8 جاٹ اکثریتی نشستوں میں سے بی جے پی نے 6،آزاد نے ایک اور عآپ نے ایک جیتی تھی۔
 
یاد رہے کہ دہلی میں عآپ نے 5 سیٹوں پر جاٹ برادری کے لیڈروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ عآپ نے منڈکا سے جسبیر کرالا، نانگلوئی سے رگھوویندر شوکین، دہلی کینٹ سے وریندر کڈیان، اتم نگر سے پوجا نریش بالیان اور مٹیالا سے سومیش شوکین کو میدان میں اتارا ہے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے نئی دہلی سیٹ سے کیجریوال کے خلاف جاٹ برادری سے تعلق رکھنے والے پرویش ورما کو ٹکٹ دیا ہے ۔

دہلی میں 5 فروری کو ووٹنگ:

دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔یہاں عآپ، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی میں کل 1.55 کروڑ ووٹر ہیں، جن میں سے 8.49 لاکھ مرد ہیں، جب کہ 71.74 لاکھ خواتین ہیں۔ گزشتہ 2 انتخابات میں عآپ نے یہاں بڑی جیت درج کی ہے۔