• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ون پلس 13کی فروخت کا ہوا آغاز، ڈسکاؤنٹ اور بینک آفرز کی سہولت موجود

ون پلس 13کی فروخت کا ہوا آغاز، ڈسکاؤنٹ اور بینک آفرز کی سہولت موجود

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Jan 10, 2025 IST

image
چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی' ون پلس 'نے ون پلس 13اسمارٹ فون سیریز کا آغاز کیا ہے ۔جس میں ون پلس 13اور ون پلس 13 Rماڈلز شامل ہیں۔ون پلس 13ماڈلز کی فروخت کا آغاز آج 10 جنوری جمعہ سے ایمیزون پر ہوا ۔ لانچ آفر کے تحت اس میں ڈسکاؤنٹ اور بینک آفرز کی سہولت موجود ہے ۔
 
ون پلس 13 کی 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ون پلس  13 کی قیمت 69,999 روپے ہے۔ ICICI بینک کارڈ پر 5,000 روپے کی چھوٹ کے بعد، اس کی مؤثر قیمت 64,999 روپے ہوگی۔اس کے علاوہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 71,999 روپے اور 24 جی بی ریم والے 1 ٹی بی ماڈل کی قیمت 84,999 روپے ہوگی۔آپ پرانے فون کے تبادلے پر 18,000 روپے تک کا فائدہ اور ایمیزون سے 7,000 روپے کا اضافی ایکسچینج بونس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
 
وہیں ون پلس 13میں 6.82 انچ کا ایل ٹی پی او  ڈسپلے ہے، جو 120Hz ریفریش ریٹ اور QHD+ ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے۔اس میں 1,600 نٹس تک  کی برائٹنس اور 4,500 نٹس  کے اضافی برائٹنس ہے۔ ساتھ ہی نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے ۔جس سے آپ سردیوں میں بھی دستانے پہن کر  فون کا استعمال کرسکتے ہیں۔اسکے علاوہ ون پلس 13 میں  6,000mAh کی بیٹری ہے، جو ایک بار چارج کرنے  پر تقریباً 2 دن تک چل سکتا ہے۔ فون 100W وائرڈ اور 50W وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔کیمرہ سیٹ اپ کی بات کریں تو اس میں 50MPکا ایل وائی ٹی -808 مین  سینسر،50MPکا ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائیڈ لینس ہے۔