بھارتی کرکٹر روی چندرن اشون نے چند روز قبل اپنے کرکٹ کیریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اب وہ ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔روی چندرن اشون نے ایک کالج کے پروگرام میں 'ہندی زبان' کے حوالے سے تبصرہ کیا جسکے بعد تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک نجی کالج کے گریجویشن تقریب میں کہا کہ ہندی ہندوستان کی قومی زبان نہیں بلکہ سرکاری زبان ہے۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت میں کہا جب کالج میں ہندی کے نام پر خاموشی چھائی ہوئی تھی۔اب اس بیان پر کچھ لوگ اشون کی مذمت کر رہے ہیں اور کچھ ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔
اشون نے تقریب میں کیا کہا؟
در اصل اشون نے طلباء سے زبان سے متعلق سوالات پوچھے۔ اس دوران انگریزی اور تمل پر طلبہ کی بازگشت سنائی دی لیکن ہندی کا نام آتے ہی خاموشی چھا گئی۔اس کے بعد اشون نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے یہ کہنا چاہیے کہ ہندی ہماری قومی زبان نہیں بلکہ یہ سرکاری زبان ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندی اور تمل زبانوں کو لے کر ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے اور یہ تمل ناڈو میں ایک حساس مسئلہ رہا ہے۔
اشون نے کپتانی کو لے کر کیا کہا؟
اشون نے آسٹریلیا میں کھیلے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ کئی بار یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ وہ کپتانی سنبھالیں گے لیکن انہوں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔اشون نے کہاجب کوئی کہتا ہے کہ میں یہ نہیں کر سکتا تو میں یہ ضرور کرنا چاہتا ہوں، لیکن جب کوئی کہتا ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں، تو میری اس میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔
اشون کا بین الاقوامی کریئر کیسا رہا؟
اشون نے 24.00 کی بہترین اوسط سے 537 وکٹوں کے ساتھ اپنے ناقابل یقین ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کو الودع کہا۔انہوں نے ہندوستان کے لیے 106 ٹیسٹ میچوں کی 200 اننگز میں گیند بازی کی۔اشون نے اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر میں 116 میچ کھیلے اور 33.20 کی اوسط سے 156 وکٹیں حاصل کیں۔اسکے علاوہ اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 65 میچ کھیلے اور 23.22 کی اوسط اور 6.90 کی اکانومی ریٹ سے 72 وکٹیں لیں۔