دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ یہ درجہ بندی ہر سال Henley Passport Index کی طرف سے شائع کی جاتی ہے۔ اس بار سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے۔ تاہم سنگاپور کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں کیونکہ پچھلے سال بھی وہ (سنگاپور)پہلی پوزیشن پر تھے۔سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے 195 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ اس درجہ بندی میں جاپان اپنے پاسپورٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جو 193 ممالک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ تیسرے نمبر پر فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جنوبی کوریا اور اسپین ہیں اسکے علاوہ ڈنمارک، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈ، ناروے اور سویڈن چوتھے نمبر پر ہیں۔
ہندوستان اور پاکستان کی درجہ بندی:
آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2025 ہندوستان کے لیے اچھی خبر لے کر آیا ہے۔ ہندوستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ ہندوستان کی درجہ بندی 85 ویں تھی، اور ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے 57 ممالک کا سفر کرسکتے تھے۔تاہم بھارت 2025میں رینکنگ کی درجہ بندی میں بہتری کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 80 ویں نمبر پر ہے، اور اب ویزہ فری 62 ممالک میں سفرممکن ہے۔ وہیں اگر پاکستان کی بات کی جاۓ توپاکستان کی رینکنگ ایک بار پھر نیچے ہے۔ سال 2024 میں پاکستان 101 ویں نمبر پر تھا جب کہ اب 103 پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے 34 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔
سب سے خراب پاسپورٹ رینکنگ!
اس کے ساتھ ساتھ اگر پاسپورٹ کی خراب رینکنگ کی بات کی جائے تو اس میں افغانستان کا نام آتا ہے جو کہ افغانستان کی رینکنگ 106 ویں نمبر پرہے۔ اس کے ساتھ ملک شام 105، عراق 104، یمن اور پاکستان 103 نمبر پرہیں۔ ساتھ ہی پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ صومالیہ، بنگلہ دیش اور شمالی کوریا سے بھی خراب ہے۔ دراصل صومالیہ کے پاسپورٹ کی درجہ بندی 102، نیپال کی 101، لیبیا کی 100، بنگلہ دیش کی 100 اور شمالی کوریا کی 99 ہے.