• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • یوزویندر چہل محکمہ انکم ٹیکس میں ہیں انسپکٹر، ملتی ہے سرکاری تنخواہ

یوزویندر چہل محکمہ انکم ٹیکس میں ہیں انسپکٹر، ملتی ہے سرکاری تنخواہ

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Jan 09, 2025 IST

image
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یوزویندر چہل کئی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے یوزویندر چہل اپنی بیوی دھناشری سے طلاق کو لے کر خبروں میں بنے ہوۓ  ہیں۔ ان کی طلاق کی خبریں ہر طرف زیر بحث ہیں۔ تاہم ان دونوں نے ابھی تک خود اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دریں اثناآپ کو یہ جان کر حیرانی  ہوگی کہ یوزویندر چہل  محکمہ انکم ٹیکس میں انسپکٹر ہیں۔ 
 
بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کے علاوہ چہل کو یہاں سے بھی بھاری تنخواہ ملتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوزویندر چہل کو محکمہ انکم ٹیکس سے ہر ماہ 44,900 روپے سے 1,42,400 روپے کے درمیان تنخواہ ملتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوزویندر چہل کی موجودہ ملکیت  تقریباً 45 کروڑ روپے ہے۔ تاہم فی الحال وہ بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔ یوزویندر چہل کو آئی پی ایل 2025 میں کھیلنے کے لیےپنجاب کنگز کی جانب سے  18 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے۔ 
 
ٹائمس آف انڈیا(TOI )نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک  ذریعے کے حوالے سے چہل اور دھناشری کی طلاق کو درست قرار دیا تھا۔ ذرائع نے TOI کو بتایا تھا کہ چہل اور دھناشری کی طلاق یقینی ہے۔ حال ہی میںہندوستانی لیگ اسپنر کو ایک پراسرار لڑکی کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد دھناشری نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ دن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے اچھے نہیں رہے۔ اپنے ناقدین پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر حقائق کے ان کے کردار پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔
 

بگ باس میں نظر آ سکتے ہیں چہل!

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بگ باس کے لائیو ایپی سوڈ میں روینہ ٹنڈن، ان کی بیٹی راشا اور امن دیوگن  اپنی آنے والی فلم 'آزاد' کی تشہیر کے لیے آئیں گے۔وہیں اتوار کو ہونے والے  ایپی سوڈ میں ہندوستانی کرکٹر شریس ائیر، یوزویندر چہل اور ششانک سنگھ نظر آ سکتے ہیں۔ یہ تینوں کرکٹرز آئی پی ایل 2025 میں پنجاب کنگز کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔ ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ کرشنا ابھیشیک اور کشمیرا شاہ بھی شو کو کامیڈی شکل دینے کے لیے موجود ہوں گے.