پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے گرو نانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر پاکستان میں کرتار پور صاحب کا دورہ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وزارت خارجہ سے باضابطہ سیاسی منظوری طلب کی ہے۔ ۔ یہ درخواست اس لیے دی گئی ہے کہ وہ گرو نانک دیو جی کے 557 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 24 نومبر 2026 کو کرتارپور صاحب حاضری دینا چاہتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے تاحال اس درخواست پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا۔
کرتارپور کوریڈور 7 مئی 2025 سے بند ہے، جسے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر معطل کیا گیا تھا۔ یہ راہداری ہندوستانی زائرین کو ویزا کے بغیر پاکستان میں دربار صاحب کے درشن کی سہولت دیتی ہے اور اسی دن واپسی ممکن بناتی ہے۔ پنجاب اسمبلی اس سے قبل کوریڈور کی بحالی کے مطالبے پر قرارداد منظور کر چکی ہے اور وزیراعلیٰ مان کی وزیرِاعظم نریندر مودی سے اپیل اسی موقف کا تسلسل ہے۔
وزیراعلیٰ مان نے اب ذاتی طور پر این ای اے سے اجازت چاہی ہے تاکہ پرکاش پرو کے موقع پر درشن ممکن ہو سکے ۔مان کی درخواست پر حتمی فیصلہ سکیورٹی اور دو طرفہ حالات کے مدنظر مرکزی سطح پر متوقع ہے۔







