بالی ووڈ اور مراٹھی سنیما کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے جمعرات 8 اکتوبر کی صبح گوا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں شدید کارڈیک اریسٹ ہوا، جس کے بعد فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک مسلسل CPR کے ذریعے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہیں ملی۔
منی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر کو ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا۔ انہیں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے طویل وقت تک طبی امداد فراہم کی، لیکن ان کی حالت میں بہتری نہیں آئی۔ اس معاملے میں میڈیکو لیگل کیس بھی درج کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ وشواناتھ پاٹیکر، جنہیں دنیا نانا پاٹیکر کے نام سے جانتی ہے، یکم جنوری 1951 کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کے ساتھ ساتھ تھیٹر میں بھی اپنی شناخت بنائی اور ہندی و مراٹھی سنیما میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے۔
نانا پاٹیکر نے 1978 کی فلم ’گمن‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ بعد میں ’انکش‘، ’سلام بمبئی‘، ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’پراہار‘، ’خاموشی‘ اور ’ویلکم‘ سمیت متعدد فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔میرا نائر کی فلم ’سلام بمبئی‘ میں ان کی اداکاری نے انہیں خاص پہچان دلائی، جبکہ 1989 کی فلم ’پرندہ‘ ان کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ اس فلم میں ان کے کردار کے لیے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ فلم نویسی اور ہدایت کاری میں بھی کام کیا۔
نانا پاٹیکر اپنی منفرد آواز، مکالمہ بولنے کے انداز اور سنجیدہ کرداروں کے لیے خاص طور پر مشہور تھے۔ بعد کے برسوں میں انہوں نے مزاحیہ اور مختلف نوعیت کے کردار بھی ادا کیے۔ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ فلمی دنیا سے وابستہ کئی شخصیات نے نانا پاٹیکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے طویل فلمی سفر کو یاد کیا۔







