راجیو گاندھی انٹر نیشنل ائیرپورٹ حیدرآباد پر کسٹم حکام نے ہفتہ کو دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے 1.37 کروڑ روپے سے زیادہ کا سونا ضبط کیا۔کسٹم حکام نے ہفتے کی صبح دبئی سے آنے والی پرواز FZ461 سے آنے والے ایک مرد مسافر کو روکا۔حکام نے مسافر کے سامان کی جانچ کی اوراس کے پاس سے 1,547 گرام وزنی 24 قیراط سونا اور 1,414 گرام وزنی 18 قیراط کے زیورات برآمد ہوئے۔کسٹم کے مطابق ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کی کل مالیت 1,37,92,968 روپے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔حیدرآباد کے ائیرپورٹ پر اس ماہ سونے کی یہ سب سے بڑی ضبطی ہے۔ 11 نومبر کو کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے دو مسافروں سے 2.8 کروڑ روپے کا سونا ضبط کیا تھا۔