Thursday, October 3, 2024 | 1446 ربيع الأول 30
National

ہند چین فوجی جھڑپ۔ پارلیمنٹ میں بحث کامطالبہ راجیہ سبھا سے اپوزیشن کا واک آؤٹ۔

توانگ معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن نے اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن کا کہناہے کہ حکومت ہمیں اور ملک کے سوالات کے جواب دے۔ توانگ معاملے پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا میں کہاکہ ہم نے کل بھی نوٹس دیا تھا اور آج بھی دے رہے ہیں۔ ہم ایوان میں چینی دراندازی پر بحث چاہتے ہیں۔ ہمیں مکمل معلومات ملنی چاہیے اور پورے ملک کو بھی ملنی چاہیے۔ توانگ معاملے پر اپوزیشن نے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت ان کے سوالوں کے جواب دے۔ ادھر دوسری جانب اپوزیشن کے اس ہنگامے پر لوک سبھا اسپیکر نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے لیڈروں کی طرف سے لائے گئے تختیوں پر بھی ناراضگی ظاہر کی