اُتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں منگل کی صبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ بھکیاسین کے قریب مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ یہ حادثہ صبح 8 بجے بھکیاسین-رام نگر روڈ پر شیلاپانی کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے وقت بس میں 18 مسافر سوار تھے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ میں سات مسافر وں کی موت ہو گئی ہے۔جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
حادثے کے بعد علاقے میں امدادی اور بچاؤ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو حادثہ کی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے۔
حادثہ کیسے ہوا؟
پولیس حکام کے مطابق پرائیویٹ بس صبح 6 بجے کے قریب دوارہاٹ سے روانہ ہوئی اور بھکیاسین سے رام نگر جا رہی تھی۔ بھکیاسین سے چار کلومیٹر پہلے بس کنٹرول کھو بیٹھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سٹیئرنگ فیل ہو گیا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ پولیس اب تک پانچ لاشیں نکال چکی ہے۔ زخمیوں کو رسیوں کر ہسپتال لے جایا گیا۔
سی ایم دھامی نے اظہارِ افسوس کیا
حادثے پر اُتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سی ایم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے، جنپد الموڑہ میں بھکیاسین سے رام نگر جا رہی بس کے بھکیاسین–وینایک موٹر روڈ پر حادثے کا شکار ہونے کا انتہائی دکھد خبر موصول ہوئی ہے، جس میں مسافروں کے ہلاکت ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور دل شکن ہے۔ سوگوار خاندانوں کو اس لازوال دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔
آگے انہوں نے لکھا ہے، حادثے میں زخمی مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں داخل کرایا جا رہا ہے۔ شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مراکز میں ریفر کیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور مقامی انتظامی افسران سے مسلسل رابطے میں ہوں۔