Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Crime

مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخاب کے بعد بھی تشدد جاری ہے

مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات ختم ہوگئے لیکن انتخابی تشدد اب بھی جاری ہے، بنگال کے نادیہ ضلع کے کالی گنج علاقے میں بی جے پی کارکن کا قتل کردیا گیا ہے۔ علاقے میں سفاکانہ قتل سے لوگوں کے بیچ خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کیرم کھیلنے کے دوران بی جے پی کارکن پر حملہ کیا گیا تھا، حملہ آوروں نے پہلے اسے گولی ماری اور پھر چاقو سے وار کرکے اسے بے دردی سے قتل کردیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بی جے پی کارکن پر حملہ کس نے کیا تھا، بنگال میں یہ کوی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی سامنے آے ہیں، لوک سبھا انتخابات کے دوران پورے بنگال سے ایسی خبریں آتی رہی ہیں جہاں کسی نہ کسی سیاسی پارٹی کے کارکنوں کو قتل کیا گیا ہے، انتخابات کے دوران کئی مقامات پر بم دھماکوں کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں جس کیلئے بی جے پی نے ٹی ایم سی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے 2500 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں ای وی ایم میں خرابی، ایجنٹوں کو پولنگ بوتھ میں داخل ہونے سے روکا جانا اور ووٹروں کو ڈرایا جانا وغیرہ شامل ہے۔