ریاست بہار سے دلوں کو دہلا دینے والا ایک درد ناک واقعہ پیش آیاہے،بہار کے بیگوسرائے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کا گلا ریت کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے،
ملزم نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے گلے کاٹ ڈالے۔ اس واقعے میں تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی،جب کہ ایک کی حالت کافی تشویشناک ہے۔
بتا دیں کہ یہ واقعہ بہار کے بیگوسرائے بچھواڑہ تھانہ علاقہ کے رشید پور میں واقع چرنجیوی پور گاؤں میں پیش آیا ہے۔
اس واقعہ سے پورے گاؤں میں خوف کا لہر پھیل گیا ہے، مرنے والوں کی شناخت ناگیندر سنگھ کے سنجیون مہتو، اس کی بیوی سنجیتا دیوی اور 10 سالہ بیٹی سپنا کماری کے طور پر کی گئی ہے۔ اس دوران زخمی بیٹے کی شناخت 8 سالہ انکش کمار کے طور پر کی گئی ہے جس کا علاج جاری ہے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس ہے۔ فی الحال مقامی لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع بچواڑا تھانے کو دی۔ جسکے بعد بچھواڑہ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
اہل خانہ کے مطابق سنجیون مہتو اپنے پریوار کے ساتھ گھر میں سو رہے تھے کہ مجرموں نے گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیار سے شوہر، بیوی اور دو بچوں کے گلے کاٹ ڈالے۔ اس واقعے میں شوہر، بیوی اور بیٹی کی موت ہو گئی، جبکہ بیٹا مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ صبح لوگوں نے جب اس وحشت ناک مناظر کو دیکھا تو وہ اس خوفناک مناظر سے کانپ اٹھے،پورا کمرہ خون میں لت پت تھا۔
تاہم اس قتل کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس قتل کے بعد گاؤں میں ہنگامہ برپا ہوا ہے۔ لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔