Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Crime

یوپی کے ہاتھرس ضلع میں ایک لڑکے کی بلی چڑھا دی گئی

یوپی کے ہاتھرس ضلع کے سہپاؤ علاقے سے خوفناک خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک بچے کی قربانی دے دی گئی۔
پولیس نے اس خوفناک واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔ 
اسکول کی ترقی کے لیے ایک تانترک رسم کے تحت ایک لڑکے کی قربانی دے دی گئی۔ 
پولیس نے اس معاملے میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
یہ گھنؤنا واقعہ ڈی ایل پبلک اسکول میں انجام دیا گیا ہے، جو کہ راسگاون گاؤں میں واقع ایک رہائشی اسکول ہے۔ 
طالب علم کی لاش اسکول منیجر کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔
مقتول کے والد کرشنا کمار کی جانب سے 23 ستمبر کو ساہپاؤ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی، 
جس کی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔  گرفتار ملزمان میں رام پرکاش سولنکی، دنیش بگھیل، جشودھن سنگھ عرف بھگت، لکشمن سنگھ، اور ویرپال سنگھ عرف ویرو شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اس واقعہ کی جڑ اسکول منیجر دنیش بگھیل کے والد جشودھن سنگھ ہیں، جو تنتر منتر کیا کرتے تھے۔ 
اسکول کے منیجر اور اس کے والد نے بچی کو اس لیے قتل کر دیا کہ انکا ماننا تھا  بچی کی قربانی دینے کے بعد ان کا اسکول اور کام کاج ٹھیک ہوجائے گا۔