Friday, March 20, 2026 | 30 رمضان 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد:ایل بی اسٹیڈیم میں15 مارچ کو تلنگانہ حکومت کی دعوت افطار

حیدرآباد:ایل بی اسٹیڈیم میں15 مارچ کو تلنگانہ حکومت کی دعوت افطار

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Mar 14, 2026 IST

حیدرآباد:ایل بی اسٹیڈیم میں15 مارچ کو تلنگانہ حکومت کی دعوت افطار
 تلنگانہ حکومت کی جانب سے 15 مارچ بروز اتوارکو بڑے پیمانے پر دعوت افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔  یہ دعوت حیدرآباد کے لال بہادر اسٹیڈیم میں رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تلنگانہ کے وزیرا علیٰ  اے ریونت ریڈی کو ریاستی  وزیر برائے اقلیتی امور محمد اظہر الدین نے افطار ڈنر پر مدعو کیا۔ محمد اظہرالدین نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اورشخصی  طور پر اس سلسلے میں دعوت دی۔

 وزیراعلیٰ کو ریاستی وزیر نے کیا مدعو

اس موقع پر وزیر اظہرالدین نے  کہا کہ ، "میں نے عزت مآب چیف منسٹر ریونت ریڈی کو رمضان کے اس مقدس مہینے میں 15 مارچ کو ہونے والے افطار ڈنر میں مدعو کیا ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ یہ مقدس وقت سب کے درمیان امن، شکرگزاری اور اتحاد لائے،"۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے رہنماؤں اور مشہور شخصیات کے لیے اس مہینے میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنے کا رواج ہے۔ وزیر اظہرالدین نے اسی کے ایک حصہ کے طور پر یہ پروگرام شروع کیا۔

 اتوار کو ایل بی ( لال بہادر)اسٹیڈیم کے قریب ٹریفک پابندیاں 

حیدرآباد سٹی پولیس نے اتوار کو ایل بی اسٹیڈیم کے ارد گرد ٹریفک پابندیوں کا اعلان دعوت افطار کے پیش نظر کیا، جس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی شرکت ہوگی۔
 
 
  • شام 5 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان پنڈال کے آس پاس ٹریفک کو یا تو روک دیا جائے گا یا ضرورت کی بنیاد پر موڑ دیا جائے گا۔
  • اے آر پیٹرول پمپ جنکشن سے بی جے آر مجسمہ کی طرف آنے والی ٹریفک کو اے آر پیٹرول پمپ سے نامپلی ریلوے اسٹیشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
  • بشیر باغ سے اے آر پیٹرول پمپ کی طرف آنے والی گاڑیوں کو بی جے آر مجسمہ سے ایس بی آئی، عابڈس اور نامپلی اسٹیشن روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
  • سجتا اسکول لین سے خان لطیف خان  اسٹیٹ (منصف  ٹی وی کےدفتر )کی طرف آنے والی ٹریفک کو سجتا اسکول جنکشن پر نامپلی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
  • ٹریفک پولیس نے لوگوں سے لکڑی کا پل، اقبال مینار، رویندر بھارتی، بشیر باغ، بی جے آر سٹیچو سرکل، ایس بی آئی گن فاؤنڈری، اے آر پٹرول پمپ، کے ایل کے بلڈنگ اور لبرٹی جنکشن سے شام 5 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان  نہ گریز کرنے کی اپیل کی۔
  • رویندر بھارتی سے بی جے آر مجسمہ کی طرف چلنے والی آر ٹی سی بسوں کو ضرورت کے مطابق ٹریفک کی صورتحال کے لحاظ سے اے آر پٹرول پمپ سے نامپلی ریلوے اسٹیشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

 انتظامات کا لیا جائزہ 

 قبل ازیں  وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے لال بہادر اسٹیڈیم میں 15 مارچ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اظہرالدین نے دعوت افطار کے وسیع تر انتظامات کرنے اور کسی بھی گوشہ میں نقائص سے پاک انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ محمد اظہرالدین کے ہمراہ صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن عبید اللہ کوتوال ، صدرنشین حج کمیٹی مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ، صدرنشین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان، صدرنشین وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی، سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ، ایڈیشنل کمشنر پولیس تفسیر اقبال اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

 محکمہ پولیس کو ہدایات 

محمد اظہرالدین نے  کہا کہ تمام محکمہ جات کو باہمی تال میل کے ذریعہ موثر انتظامات کرنا چاہئے ۔ سیکوریٹی اور پارکنگ کے سلسلہ میں پولیس اور ٹریفک پولیس کو ہدایات دی گئی۔ دعوت افطار میں ریاستی وزراء ، عوامی نمائندے اور سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کو مدعو کیا جارہا ہے ۔

10 ہزار افراد کی شرکت متوقع

محمد اظہر الدین  نے کہا کہ دعوت افطار میں تقریباً 10,000 افراد کی شرکت متوقع ہے اور ان تمام کے لئے افطار اور طعام کے وسیع تر انتظامات کئے جائیں گے۔ اظہرالدین نے کہا کہ جس طرح کرسمس ڈنر کے موقع پر لال بہادر اسٹیڈیم میں وسیع انتظامات کئے گئے تھے، اسی طرح دعوت افطار کیلئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام علحدہ گیلریز میں روزہ داروں کیلئے افطار اور طعام کا انتظام رہے گا۔