Saturday, September 13, 2025 | 21, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار: بی جے پی ایم پی نے بہار کانگریس کے متنازعہ اے آئی ویڈیو پر کیا جوابی حملہ،کہا-اپوزیشن کے پاس کوئی حقیقی ایجنڈا نہیں

بہار: بی جے پی ایم پی نے بہار کانگریس کے متنازعہ اے آئی ویڈیو پر کیا جوابی حملہ،کہا-اپوزیشن کے پاس کوئی حقیقی ایجنڈا نہیں

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Sep 13, 2025 IST     

image
بہار کانگریس کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی آنجہانی والدہ پر AI سے تیار کردہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی کی راجیہ سبھا ایم پی دھرم شیلا گپتا نے اس پوسٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن الجھن میں ہے اور اس کے پاس کوئی حقیقی ایجنڈا نہیں ہے۔
 
دھرم شیلا گپتا نے کہا کہ اپوزیشن صرف گالی گلوچ اور ریلیوں میں مصروف ہے۔ عوام اب ایسے سیاسی ڈرامے کو پہچان چکے ہیں اور بہار میں کانگریس کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ بہار کے لوگوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ 2005 سے پہلے 'جنگل راج' اور بدعنوانی کی واپسی نہیں چاہتے ہیں۔

ترقی اور روزگار بی جے پی کی ترجیح:

ایم پی دھرم شیلا گپتا نے مزید کہا کہ بی جے پی ہمیشہ ترقی، روزگار اور سماجی بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ ریاست کے لوگوں کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف تنازعات اور غیر مہذب تبصروں کے ذریعے توجہ مبذول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مکروہ اور حساس پوسٹس صرف سیاسی تضادات کو اجاگر کرتی ہیں اور معاشرے میں منفی جذبات کو فروغ دیتی ہیں۔

اپوزیشن کی حکمت عملی صرف تنازعہ کھڑا کرنے تک محدود ہے:

دھرمشیلا گپتا نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی کا مقصد بہار میں جمہوری اقدار اور ترقی کی سمت کام کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور اسکیموں نے ریاست میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی ہے اور عوام اس کا تجربہ کر رہے ہیں۔ وہ مانتی ہیں کہ اپوزیشن کی حکمت عملی توجہ ہٹانے اور تنازعہ پیدا کرنے تک محدود ہے، جب کہ بی جے پی ترقی اور استحکام کے مسائل پر مرکوز ہے۔

عوام کو اپوزیشن کی سیاست کے جال میں نہیں آنا چاہیے - دھرم شیلا

دھرمشیلا گپتا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن کی توہین آمیز سیاست کے جال میں نہ آئیں اور ترقی، سلامتی اور استحکام کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرے گی اور حساس مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔