Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد وادی کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے:سابق وزیر اعلیٰ عمر فاروق

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد وادی کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے:سابق وزیر اعلیٰ عمر فاروق

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 27, 2025 IST     

image
سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے پاکستان کے حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں، میں نے جب بھی پاکستان سے مذاکرات کی بات کی،تو  مجھے ایجنٹ کہا گیا۔ یہ اچھی بات ہے کہ ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنے وفود کو بھیجا ہے جو اپنے خیالات پیش کر رہے ہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا، پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلی خصوصی کابینہ کی میٹنگ یہ پیغام ہے کہ کشمیر محفوظ ہے، سب کو یہ سمجھنا چاہیے۔ امرناتھ یاترا بھی شروع ہو رہی ہے، عقیدت مندوں کو بغیر کسی خوف کے امرناتھ کی سیر(درشن) کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا،کہ اچھی خبر یہ ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملوں کے بعد وادی کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔
 

وادی کو دوبارہ کھول دیا جائے گا:

فاروق عبداللہ نے کہا کہ وادی  کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بند کر دیے گئے کچھ سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے، جس میں پہلگام کی وادی بیتاب بھی شامل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں 26 لوگ مارے گئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن سندور شروع کیا۔ بھارت نے پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے جس کی وجہ سے پاکستان برہم ہو گیا  اور اس نے بھارت پر کئی حملے بھی کیے ۔
 
 تاہم بھارتی فوج کے بہادر جوانوں نے ان حملوں کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ۔اور وپاکستان کی ہر ناپاک کوشش کو ناکام کر دیا۔وہیں جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کیوں کہ پاکستان مسلسل  ہندوستان پر فائرنگ کر رہا تھا ،جس میں کئی بے گناہ ہندوستانیوں کی جا نیں چلی گئی۔ تاہم بعد میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو گیا ۔ ابھی فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ سرحد ی  علاقوں میں بھی امن  کاماحول ہے۔