امریکہ میں وسطی ٹیکساس میں دریائے گواڈیلوپ میں اچانک آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ابھی تک 109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 160 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ایبٹ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ان میں سے بہت سے لوگ ریاست کے پہاڑی حصہ میں رہ رہے ہیں لیکن انہوں نے کسی کیمپ یا ہوٹل میں رجسٹریشن نہیں کرایا تھا۔حکومتی عہدیدار اب بھی سیلاب زدگان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ کیئر کاؤنٹی میں جہاں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، اب تک 87 لاشیں ملی ہیں۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح لاپتہ افراد کو تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں ہم لوگوں کو بحفاظت گھر پہنچانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
پوپ لیو نے سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دعا کی:
پوپ لیو نے امریکہ کے شہر ٹیکساس میں دریائے گواڈیلوپ میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کے لیے دعا کی۔ انہوں نے خاص طور پر سمر کیمپ میں جانے والی لڑکیوں کے اہل خانہ کے لیے دعا کی۔ پوپ نے انگریزی میں کہا،میں ان تمام خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس آفت میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ ہم ان کے لیے دعاگو ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کو ٹیکساس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا - ہم وہاں مسلسل رہیں گے۔ ہم ٹیکساس کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک خوفناک واقعہ تھا۔ ہم ان تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے اتنا نقصان اٹھایا ہے۔
سیلاب سے 2600 گھر بجلی سے محروم ہو گئے:
بارشوں سے دریا مقامی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں بہہ گیا، سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ ٹریلر اور گاڑیاں بہہ گئیں۔ سان انتونیو کی ہنگامی ٹیموں نے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں۔علاقے کے لوگوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سیلاب کا پانی اچانک آگیا اور انہیں اپنی جان بچانے کے لیے درختوں پر چڑھنا پڑا۔ سیلاب نے بجلی کی تاریں گرا دیں اور کیرویل کے آس پاس کے علاقوں میں تقریباً 2,600 گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔