Thursday, January 30, 2025 | 30, 1446 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ پر 'اسنان' سے قبل بھگدڑ، 17 افراد ہلاک

مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ پر 'اسنان' سے قبل بھگدڑ، 17 افراد ہلاک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Shahjad Mia | Last Updated: Jan 29, 2025 IST     

image
اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ کے دوران بدھ 29 جنوری کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ سنگم کنارے پر رات دیر گئے قریب 2 بجے اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس کی وجہ سے کئی عقیدت مند پھنس گئے۔ جس میں 17 لوگوں کی جانیں بھی چلی گئیں۔اس بھگدڑ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوۓ ہیں۔ فی الحال نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) نے فوری طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔
 

کیسے پیش آیا یہ حادثہ؟

یاد رہے کہ اس وقت مہاکمب میں کافی بھیڑ ہے۔ لوگوں کو چلنے پھرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ ٹی وی 9 بھارت ورس ہندی نیوز پورٹل کے مطابق دیر رات 1:30 بجے جب عقیدت مند اجتماع میں پیدل چل رہے تھے، اچانک سنگم ناک پر ایک بیریئر ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ لیکن اس کے پیچھے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مہا کمبھ اجتماع میں اتنی بھیڑ تھی کہ کچھ خواتین کا دم گھٹنے لگا۔ اس کے بعد وہ ایک دوسرے پر گرنے لگی۔ اس کی وجہ سے کچھ ہی دیر میں  بیریئر ٹوٹ گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔اس حادثے کے تعلق سے لوگوں کا کہنا ہے کہ تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے کھلی سڑکوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ کئی لوگ دم گھٹنے سے گر کر دب گئے۔ جس کے بعد بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ وہ 30 سے 35 افراد کو اسپتال لے گئے ہیں۔ 
 
 

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی یوگی سے کی بات:

 حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے فون پر بات کی ۔ اور  ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔ صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری امدادی اقدامات پر زور دیا۔تاہم حادثے کی وجوہات کا سبب واضح نہیں ہوسکا ہے کہا جارہا ہے کہ بھگدڑ سنگم کنارے پر جاتے وقت بیریکیڈنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔