میانمار میں آج زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق میانمار میں ریکٹر اسکیل پر 7.7 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ تھائی لینڈ کے ہوائی اڈوں پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے زلزلے کے بعد بنکاک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ساتھ ہی، USGS کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کے مرنے کا خدشہ ہے۔ ادھر میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد دارالحکومت اور دوسرے بڑے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث عمارت گرنے سے کئی افراد کے موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ بنکاک میں ٹاور گر گیا ہے۔ اس کے علاوہ میانمار کے منڈالے میں دریائے اروادی پر واقع مقبول آوا پل منہدم ہو گیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ این سی آر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میانمار میں زلزلے سے لوگ خوفزدہ:
زمین کے مسلسل لرزنے سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔میانمار میں جمعہ کو یکے بعد دیگرے دو شدید زلزلوں سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 7 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔اطلاعات کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 11 بج کر 50 منٹ پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت 7.7 تھی۔اس کے بعد 12:07 پر ایک اور زلزلہ آیا جس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر تھی۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت بھی 7 ریکارڈ کی گئی۔اس کے جھٹکے میزورم سے دہلی تک محسوس کیے گئے۔پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، چین، لاؤس اور تھائی لینڈ بھی زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔
🚨BREAKING: A powerful 7.7 magnitude earthquake has struck Myanmar.
— Viral News NYC (@ViralNewsNYC) March 28, 2025
It's unclear how bad the damage is . Stay tuned for updates. pic.twitter.com/YWRDj4jS52
بنگلہ دیش میں 7.3 شدت کا زلزلہ:
جمعہ کو ڈھاکہ اور چٹاگانگ سمیت بنگلہ دیش کے مختلف حصوں میں بھی 7.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ اس دوران کسی کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق رات 12 بج کر 25 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب میانمار کے شہر منڈالے میں تھا۔دریں اثنا، امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا کہ زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر ساگانگ سے 16 کلومیٹر شمال شمال مغرب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
جاپان میں 7.5 شدت کا آیا تھا زلزلہ:
بتا دیں کہ یکم جنوری 2024 کو نئے سال کے دن جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر میں 7.5 کی شدت کا ایک زبردست زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔اس حادثے میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ زلزلے کے بعد تقریباً 23,800 گھر بجلی سے محروم ہو گئے اور 66,400 سے زیادہ گھروں میں پانی کی سپلائی ختم ہو گئی۔زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ جاپان کو زلزلے سے سنبھلنے میں کافی وقت لگاتھا۔