وزیراعظم نریندر مودی کو۔ گھانا کے صدر جان ڈرامانی مہاما کے ذریعے اُن کی غیر معمولی قائدانہ شخصیت اور بااثر عالمی قیادت کے اعتراف میں گھانا کے قومی اعزاز - آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا سے نوازا گیا۔ 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جانب سے ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یہ اعزاز ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں، اس کی ثقافتی روایات اور تنوع اور گھانا اور ہندوستان کے درمیان تاریخی رشتوں کو وقف کیا۔ وزیراعظم مودی اب تک 24 عالمی ایوارڈ حاصل کر چکےہیں۔
دونوں ممالک کی دوستی مزید گہری
وزیر اعظم نے اس خصوصی اعزاز کے لیے گھانا کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ جمہوری اقدار اور روایات شراکت داری کو پروان چڑھاتی رہیں گی، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرتا ہے اور ان پر دوطرفہ تعلقات کو تسلیم کرنے اور آگے بڑھانے کی نئی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ انہیں یقین ہے کہ گھانا کا ان کا تاریخی رسمی دورہ ہندوستان-گھانا تعلقات کو ایک نئی رفتار فراہم کرے گا۔
گھانا کے قومی اعزازبے حد فخر اور اعزاز کی بات
وزیراعظم مودی نے ایوارڈ حاصل کرنے پر کہا صدرِ مملکت کی جانب سے گھانا کے قومی اعزاز دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھاناسے نوازا جانا میرے لیے بے حد فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ پی ایم مودی نےا ظہارتشکر کیا۔ اور کہا صدر مہاماجی، گھانا کی حکومت اور گھانا کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس اعزاز کو 140 کروڑ بھارتی عوام کی جانب سے عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔یہ اعزاز میں ہمارے نوجوانوں کی امیدوں، ان کے روشن مستقبل، ہماری خوشحال ثقافتی تنوع اور روایات، اور بھارت-گھانا کے تاریخی تعلقات کے نام کرتا ہوں۔
تین دہائیوں بعد ہندوستانی پی ایم کا دورہ
تین دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا گھانا کا دورہ ہو رہا ہے۔بھارت اور گھانا کی دوستی کی بنیاد ہمارے مشترکہ اقدار، جدوجہد اور شمولیت پر مبنی روشن مستقبل کے خوابوں پر ہے۔گھانا کی قومی ترقی کے سفر میں بھارت صرف ایک مددگار نہیں، بلکہ ایک ہم سفر ہے۔ہماری دوطرفہ تجارت3 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔بھارتی کمپنیوں نے تقریباً 900 پروجیکٹ میں تقریباً 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
باہمی تجارت کودوگنا کرنے کا ہدف
پی ایم مودی نے کہاکہ ہم نے باہمی تجارت کو آئندہ 5 برسوں میں دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ہم نے گھانا کے لیے آئی ٹیک اور آئی سی سی آر اسکالرشپ کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوجوانوں کے لیے پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے ایک اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے قیام پر کام کیا جائے گا۔زراعت کے شعبے میں، ہمیں صدر مہاما کے "فیڈ گھانا" پروگرام میں تعاون کرنے میں خوشی ہوگی۔’جن اوشدھی‘ مراکز کے ذریعے، بھارت گھانا کے عوام کو سستی اور قابلِ اعتماد صحت سہولتیں فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ویکسین کی پیداوار میں تعاون کے لیے بھی ہم نے تبادلہ خیال کیا۔دفاع اور سلامتی کے شعبے میں ہم "یکجہتی کے ذریعے سلامتی" کے اصول پر آگے بڑھیں گے۔مسلح افواج کی تربیت، سمندری سلامتی، دفاعی سامان کی فراہمی اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔قیمتی معدنیات کی تلاش اور کان کنی میں بھارتی کمپنیاں اپنا تعاون دیں گی۔یہ بھارت کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہماری G20 صدارت میں افریقی یونین کو G20 کی مستقل رکنیت حاصل ہوئی۔
4معاہدوں پر دستخط
وزیر اعظم نریندر مودی نے گھانا کی راجدھانی Accra کے جوبلی ہاؤس میں کل رات گھانا کے صدر John Mahama سے دوطرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور وسعت دینے کے مختلف طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ بات چیت کے بعد 4 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے، جن میں ثقافتی تبادلے اور روایتی موسیقی کے شعبے شامل ہیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت-گھانا تعلقات کو جامع شراکت داری میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
24 عالمی ایوارڈز:عالمی قیادت کا عہد
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے روشنی ڈالی کہ گھانا کا یہ ایوارڈ ان 24 عالمی اعزازات میں شامل ہے جو پی ایم مودی کو فلسطین اور روس سمیت مختلف ممالک سے ملے ہیں۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے تبصرہ کیا کہ یہ تسلیمات نہ صرف مودی کی عالمی قیادت بلکہ ان کی بصیرت رہنمائی میں عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔