• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اتر پردیش: غیر قانونی طور پر مقیم 38 بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کیا جائے گا

اتر پردیش: غیر قانونی طور پر مقیم 38 بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کیا جائے گا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 10, 2026 IST

اتر پردیش: غیر قانونی طور پر مقیم 38 بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کیا جائے گا
اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 38 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو آج ضلع جیل سے رہا  کیا جائے گا،۔۔جس کے بعد انہیں بنگلہ دیش کی سرحد کے لیے روانہ کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ یہ تمام بنگلہ دیشی شہری آگرہ کے تھانہ سکندرا علاقے میں غیر قانونی دستاویزات کے ساتھ رہ رہے تھے۔ جانچ کے بعد سال 2022 میں پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے تمام افراد کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ڈی سی پی سٹی سید علی عباس کے مطابق، سزا پوری ہونے کے بعد عدالت کے احکامات کے تحت ان افراد کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
 
عدالتی حکم پر انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا
 
اب تین سال کی سزا پوری کرنے کے بعد انہیں عدالتی احکامات پر ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ بالغ بنگلہ دیشی شہریوں کو ڈسٹرکٹ جیل سے اور نابالغوں کو مزید کارروائی کے لیے شیلٹر ہوم سے رہا کیا جائے گا۔ پولیس انتظامیہ نے اس پورے عمل کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
 
پولیس نے 2022 میں بنگلہ دیشی شہریوں کو  کیا تھا گرفتار
 
ڈی سی پی سٹی سید علی عباس نے بتایا کہ سکندرا پولیس اسٹیشن میں 2022 میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں آگرہ میں مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو جعلی اور غیر درست دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اب جب کہ ان کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں، انہیں واپس بنگلہ دیش ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
 
38 بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کیا جائے گا
 
انہوں نے کہا کہ سخت سیکورٹی کے تحت آگرہ پولیس ان بنگلہ دیشی شہریوں کو مغربی بنگال لے جائے گی، جہاں انہیں پہلے انٹیلی جنس بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔ اس کے بعد انہیں بی ایس ایف کے حوالے کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا، جہاں سے بی ایس ایف انہیں سرحد پار لے جائے گی۔ تقریباً 38 بنگلہ دیشی شہریوں کو جیل سے رہائی کے بعد صبح 10 بجے ملک بدر کیا جانا ہے۔ آگرہ پولیس پوری چوکسی اور ذمہ داری کے ساتھ اس ساری کارروائی کو انجام دے رہی ہے۔