Wednesday, October 22, 2025 | 30, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، چار کی موت ، 2 زخمی

دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، چار کی موت ، 2 زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 21, 2025 IST

دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، چار کی موت ، 2 زخمی
مہاراشٹرا کے ضلع عثمان آباد میں شولاپو۔حیدرآباد ہائی وے پرپیش آئےسڑک حادثہ میں 4 افراد کی موت ہوگئی۔ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ عمرگہ تعلقہ کے ڈالمب گاؤں کے قریب دو کاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ 21 اکتوربر(منگل) صبح 6 بجے کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں دونوں کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے چار افراد کرناٹک کے بیدر ضلع کے رہائشی ہیں۔ دو زخمی سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

 سڑک پر کتے کے آنے سے پیش آیا حادثہ 

بیدر ضلع کے کھشام پور کا رہنے والا ایک نوجوان درشن کر کے کریٹا کار میں اپنے گاؤں واپس آ رہا تھا۔ جب ان کی کار ڈالمب گاؤں کے قریب سے گزر رہی تھی، اس وقت ایک کتا کار ڈرائیور مانوتجیت ہنومنت مسوتی (عمر 29، ساکن ریلوے لائن، سولاپور) کی کار کے سامنے آگیا، جو سائیڈ روڈ پر مخالف سمت میں جا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ کار پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر سیدھی دوسری سڑک پر جاگری۔ اسی دوران مسوتی کی کار نے مخالف سمت سے آرہی بیدر ضلع کے نوجوانوں کی کار کو ٹکر مار دی۔ اس تصادم میں بیدر ضلع کے کھشام پور کے رہنے والے چار نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جہاں ایک شخص شدید زخمی ہوا، وہیں کار ڈرائیور مانوتجیت ہنومنت مسوتی بھی شدید زخمی ہوا۔

 پولیس موقع پرپہنچی 

مرنے والے نوجوانوں کے نام رتیکانت مارونی بسترونڈا (عمر 30)، شیوکمار چتا نند وگنے (عمر 26)، سنتوش بجرنگ بسگونڈہ (عمر 20)، سدانند مزمی بسگونڈا (عمر 19 سال) ہیں۔ دگمبر جگناتھ سگولگی (عمر 31) شدید زخمی ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کرین اور دیگر آلات کی مدد سے لاشوں کو گاڑی سے نکالا۔ انہوں نے زخمیوں کو بھی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ سب اسپتال عمرگہ لایا گیا ہے۔ اس وقت پولس سب ڈویژنل آفیسر سداشیو شیلار، مرم پولیس اسٹیشن کے پولس افسر سندیپ دہیپھلے، پولیس سب انسپکٹر گاوانے، بٹ انملدار شنڈے، حوالدار واگھمارے، حوالدار مہانورے موقع پر موجود تھے۔