Saturday, July 05, 2025 | 10, 1447 محرم
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جھارکھنڈ میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک، متعدد افراد کے پھنسنے کا خدشہ، پولیس کی تفتیش جاری

جھارکھنڈ میں کوئلے کی کان منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک، متعدد افراد کے پھنسنے کا خدشہ، پولیس کی تفتیش جاری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 05, 2025 IST     

image
جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع کے سی سی ایل کرما پروجیکٹ میں غیر قانونی طور پر کوئلہ نکالنے گئے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور دیگر چھ لوگ بری طرح زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح سویرے ضلع کے کرما علاقے میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ 
 
پولیس کی تحقیقات کے مطابق گاؤں کے کچھ لوگ کوئلے کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث تھے۔ رام گڑھ کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ممتاز  نے کہا کہ ہمیں صبح اس واقعہ کی اطلاع ملی۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انتظامی ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر راحت بچاؤ کا کام جاری ہے۔
 
سی سی ایل کرما پروجیکٹ میں کوئلے کی کھدائی کا کام کر رہی تھی۔ ہفتہ کی صبح گاؤں والے کوئلہ نکالنے گئے تھے کہ اچانک کان میں دھنس گئی، کوئلہ نکالتے ہوئے 4 دیہاتی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 6 دیہاتی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 
 
جس میں ایک کی ٹانگ بری طرح زخمی ہوئی ہے اور دوسری خاتون کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔واقعہ کے بعد مشتعل گاؤں والے لاش کو کرما پروجیکٹ آفس کے گیٹ کے پاس رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ سی سی ایل کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ معاوضہ ملنے تک لاش نہیں نکالی جائے گی۔