- کار ORR ایگزٹ 16 پر کھڑی لاری سے ٹکرا ئی
- مسافروں سے بھری کار مکمل تباہ، 6 افراد ہلاک
- مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل
- ایک اور شخص کی حالت تشویشناک
حیدرآباد میں ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ شمس آباد کے قریب آؤٹر رنگ روڈ (ORR) پر تیز رفتار کار نے سڑک کے کنارے کھڑی لاری کو ٹکر دی ۔ اس درد ناک حادثہ میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ماروتی سوزوکی ویگن آر کار جس کا رجسٹریشن نمبر TS 23F 2298 تھا پداگولکنڈہ سے شمس آباد جا رہا تھی ۔ حادثہ آوٹر رنگ روڈ ایگزٹ16 کےپاس پیش آیا۔
تیز رفتار کار نے رکی لاری کو ٹکر مار ی ۔ جس کے نتیجے میں کار لاری کے پچھلے حصے میں پھنس گئی۔ حادثہ کے وقت کار میں سات افراد سوار تھے۔ چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مہلوکین دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ خاتون کی حالت تشویشناک تھی، کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا درد ناک تھا کہ کے کار کی چھت اْڑ گئی۔کار میں سوار افراد کے جسم تباہ ہوگئی۔ کسی کی آنکھ چہر ے سے باہر نکل آئی۔ کسی کا سر پھٹ گیا۔ کسی کے ہاتھ پیر کار میں پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی شمس آبادپولیس موقع پر پہنچی ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے استپال منتقل کیا۔اور زخمی کو علاج کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جارہا ہےکہ کار ڈرائیور پر نیند کا غلبہ چھا گیا ۔ اور حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔ پولیس نے حادثہ کےبعد سڑک پر ٹریفک نظام کو بحال کیا۔
تلنگانہ کے راجنا سرسیلا ضلع سے تعلق رکھنے والے، متاثرین سبھی حیدرآباد کےصنعت نگر کے رہنے والے تھے۔ وہ یادگیری گٹہ مندر میں درشن کے بعد حیدرآباد واپس آرہے تھے۔ایک عینی شاہد نے موقع پر موجود میڈیا والوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک خاتون کو باہر نکالا جو مدد کے لیے پکار رہی تھی۔ اسے ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ٹرک کے نیچے سے تباہ شدہ کار کو نکالنے کے لیے ایک کرین کو استعمال کیا گیا۔
چیوڑلہ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس یوگیش گوتم اور دیگر اعلیٰ حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ کار چلانے والا شخص سو گیا ہو گا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔158 کلومیٹر طویل ORR مہلک حادثات کا ایک سلسلہ دیکھ رہا ہے، جس سے سڑک استعمال کرنے والوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔آٹھ لین والی سڑک پر ہونے والے حادثات نے گزشتہ پانچ سالوں میں 375 سے زائد جانیں لی ہیں۔