Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر آر سی بی کی جیت کی پریڈ کے دوران بھگدڑ، 11 افراد کی موت

بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر آر سی بی کی جیت کی پریڈ کے دوران بھگدڑ، 11 افراد کی موت

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 04, 2025 IST     

image

آر سی بی ٹیم نے آئی پی ایل 2025 جیت لیا ہے اور اس جیت کا جشن منانے کے لیے بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تاہم اس دوران چناسوامی اسٹیڈیم کے گیٹ کے قریب بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں 11 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ بھگدڑ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ پریڈ سے پہلے بھی ہجوم پر قابو پانے پر سوالات اٹھ رہے تھے۔

 

پولیس کا لاٹھی چارج :زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آر سی بی کی ٹیم کرناٹک قانون ساز اسمبلی سے اسٹیڈیم آرہی تھی۔ اس دوران ہزاروں لوگ اسٹیڈیم جانے کے لیے جمع ہوئے۔ اس سے سٹیڈیم کے اندر اور باہر افراتفری مچ گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔کہا جا رہا ہے کہ بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

اسٹیڈیم کے باہر 50 ہزار لوگ موجود تھے:

رپورٹ کے مطابق بھگدڑ کے وقت اسٹیڈیم کے باہر 50 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ یہ سبھی آر سی بی کے 18 سال بعد چیمپئن  بننے کا جشن منانے آئے تھے۔اس سے قبل آر سی بی کی ٹیم بنگلور قانون ساز اسمبلی گئی تھی۔ وہیں وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ٹیم کو مبارکباد دی۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ویراٹ کوہلی سے ملاقات کی تھی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ سے اسٹیڈیم تک ہزاروں لوگ موجود تھے۔

ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے معافی مانگی:
 

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا، میں ابھی تک مرنے والوں یا زخمیوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ میں جائے وقوع پر جا رہا ہوں۔ بڑی تعداد میں جذباتی شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے۔ ہم نے سکیورٹی کے لیے 5000 سے زیادہ عملہ تعینات کیا تھا۔ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد ہی تفصیلی معلومات دی جائے گی۔تاہم میڈیا رپورٹ  نیوز بائٹس کے مطابق  شیوکمار نے اس  حادثے پر معافی بھی مانگی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کیا افسوس کا اظہار:

 
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوئی   بھگدڑ پر گہرے غم کا اظہار کیا۔  بورنگ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کے بعد  سی ایم نے میڈیا سے بات کی ۔ وزیراعلیٰ نے  مہلوکین کے  اہل خانہ  اور زخمیوں کے علاج کیلئے  معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔