وین ڈرائیور کی لاپرواہی نے ایک ساتھ 9 مسافروں کی جان لے لی۔ 11 مسافروں کو لے جانے والی وین نہر میں بہہ گئی۔ اس واقعے میں 9 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ دو محفوظ رہے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح 9.00 بجے مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے سارنگ پور قصبے میں پیش آیا۔ واضح رہےکہ مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر دریا اور نہریں شباب پر بہہ رہی ہیں۔ کئی مقامات پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔
ڈرائیورکومقامی لوگوں نے روکنے کی کوشش کی
سارنگ پور قصبے میں پڈانہ بائی پاس روڈ پر ایک نہر پیر کو شدید بارش کی وجہ سے اوور فلو ہوگئی۔جس سے دونوں طرف گاڑیاں رک گئیں۔ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے نہر کے دونوں کناروں پر مقامی لوگ اور کچھ اہلکار بھی موجود تھے۔ اسی دوران ایک وین اس طرف آئی اور نہر عبور کرنے کی کوشش کی۔ وہاں کے مقامی لوگوں نے وین ڈرائیور کو بتایا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ڈرائیور کو خبردار بھی کیا کہ نہر میں پانی بڑھ رہا ہے اور یہاں سے گزرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
وین ڈرائیور نے عوام کی بات نہیں مانی
لیکن وین ڈرائیور نے ان کے انتباہ کو نظر انداز کر دیا ۔ ان کی بات نہیں سنی۔ اس نے بے وقوفی سے یہ سوچ کر کہ وہ نہر کو پار کر سکتا ہے ۔چاہے پانی کتنا ہی تیز ہو ۔ وین پانی میں اتارنے کے تھوڑے فاصلے پر ، وین تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی۔ مقامی لوگ دیکھتے ہی رہ گئے۔ وین چند لمحوں میں پانی میں گر گئی اور بہہ گئی ۔ اور ساتھ میں 11افراد بھی بہہ گئے۔ دو مسافر کسی طرح باہر نکل کر خود کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔
9 ہلاک دو کو کیا گیا ریسکیو
مقامی لوگوں نے فوری طور پر ان دونوں اور دیگر کو بچانے کی کوشش کی۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر مقامی لوگوں نے انہیں رسیوں سے کھینچنے کی کوشش کی۔ دونوں کو کنارے پر لانے میں کامیاب ہو گئے۔ وین کافی دور تک بہہ چکی تھی۔ وین میں سوار 9 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں کی مدد سے نو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ وین کو بھی باہر نکال کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے درج کیا معاملہ جانچ جاری
سارنگ پور پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا جس نے ان کی بات نہیں سنی۔
راج گڑھ کے مندر میں چھ افراد پھنسے
ایک اور واقعہ میں، چھ عقیدت مند جو ساون کے دوسرے پیر کو پوجا کرنے کے لیے راج گڑھ ضلع کے کھلچی پور میں جل مندر گئے تھے، شدید بارش کے بعد دریائے گڈگنگا میں اچانک پانی بھر جانے کے بعد پھنس گئے۔ جیسے جیسے پانی کی سطح کمر کی بلندی تک پہنچ گئی، عقیدت مندوں نے مندر کے اندر پناہ لی اور بڑھتے ہوئے پانی سے اوپر رہنے کے لیے ٹوائلٹ کی چھت پر چڑھ گئے۔ انہوں نے مندر کے اندر سے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے کیا ریسکیو
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد راج گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار تولانی اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام چھ عقیدت مندوں کو بحفاظت باہر نکالا۔ایس پی نے بتایا کہ دریائے گڈگنگا کے تیز بہاو کی وجہ سے بھوجپور روڈ پر تین دیگر لوگ بھی سیلابی پانی میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوائلٹ کی چھت پر چڑھ کر خود کو بچایا اور بعد میں پولیس نے انہیں بچا لیا۔اسی دوران جھونپڑی میں پھنسے مزید دو افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔