ریاست ٹا ملناڈو میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ کل رات کو چنئی۔تریچی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ تریچی سے چنئی جانے والی ٹا ملناڈواسٹیٹ ایکسپریس ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کا ٹائر پھٹ گیا ۔ اس حادثہ میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر چار کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق بس کڈلور ضلع کے ایلوتھر کے قریب جار ہی تھی۔ اس دوران بس کا سامنے کا ٹا ئر پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاگری۔ اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی دو کاروں کو ٹکر دے دی۔ حادثے کی شدت سے دو کاریں مکمل طور پرتباہ ہوگئیں۔ کار میں سوار سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئےجب کہ دو زخمی علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
ٹا ملناڈو میں پیش آئے سڑک حادثہ پر کڈلور ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس حادثہ میں نو افراد کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ چار افراد زخمی ہیں۔ جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے مرنے والے لواحقین کو تین لاکھ روپح ایکس گریشا دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معا ملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
ٹا ملناڈو کے وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ تروچراپلی سے چنئی جانے والی ایک بس ٹائر پھٹنے کے باعث اچانک بے قابو ہو گئی۔ بس سڑک کے درمیان موجود میڈین پر چڑھ گئی اور مخالف سمت میں جا پہنچی۔ ایک ضلعی پولیس افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بس سامنے سے دو گاڑیوں (ایک ایس یو وی اور ایک کار) سے ٹکرا گئی، جو چنئی سے تروچیراپلی کی طرف جا رہی تھیں۔ ان دونوں نجی گاڑیوں میں سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔