نئی دہلی: دہلی میں انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے۔ ادھر دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عآپ کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کی سیٹوں کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے اندازے کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 55 سیٹیں مل رہی ہیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کوششیں کریں، ہر کوئی ووٹ ڈالنے جائے اور اپنے گھر کے مردوں کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے سمجھائیں ، تو پارٹی کو 60 سے زیادہ سیٹیں بھی مل سکتی ہیں۔
بتا دیں کہ کالکاجی اسمبلی حلقہ میں ایک روڈ شو کے دوران عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا، ہم 55 سیٹیں جیت رہے ہیں، لیکن اگر میری مائیں اور بہنیں ہمارا ساتھ دیں تو ہم 60 تک پہنچ سکتے ہیں۔ میں اپنی ماؤں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے پریوار کے مردوں کو سمجھائیں کہ بی جے پی میں کچھ بھی نہیں ہے۔یہ امیروں کی پارٹی ہے ۔صرف کیجریوال ہی کا م آئینگے ۔یہ الیکشن خواتین کا ہے ۔اگر خواتین کا ساتھ رہا تو ہم 60 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔
کیجریوال نے یہ بھی کہا، بی جے پی دعویٰ کر رہی تھی کہ عام آدمی پارٹی کی تین سیٹیں پھنسی ہوئی ہیں، جن میں نئی دہلی، جنگ پورہ، کالکاجی سیٹ شامل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عآپ ان سیٹوں کو تاریخی فرق سے جیتنے والی ہے۔
اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ (بی جے پی) مشینوں کے ذریعے 10 فیصد ووٹوں میں ہیرا پھیری کر سکتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ووٹ دیں کہ ہر ووٹ جھاڑو (AAP) کو جائے۔ لہذا اگر ہم 15فیصد کی برتری حاصل کرتے ہیں، تو ہم 5فیصد سے جیت جائیں گے۔ ہمیں ہر جگہ 10فیصد سے زائد کی بھڑت دیں ۔اور مشینوں کو شکست دینے کا واحد طریقہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنا ہے۔ ہم نے احتیاط کے طور پر ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ مہاراشٹر اور ہریانہ کے انتخابات سے سبق لیتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 5 فروری کی رات ہم ہر پولنگ بوتھ کی 6 تفصیلات اپ لوڈ کریں گے تاکہ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جا سکے۔