Tuesday, December 23, 2025 | 03, 1447 رجب
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بنگال بی جے پی رہنما بنگلہ دیش میں تشدد کا شکار ہوئے ہندو شخص کے اہل خانہ کی کریں گے مدد

بنگال بی جے پی رہنما بنگلہ دیش میں تشدد کا شکار ہوئے ہندو شخص کے اہل خانہ کی کریں گے مدد

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 23, 2025 IST

بنگال بی جے پی رہنما  بنگلہ دیش میں تشدد کا شکار  ہوئے ہندو شخص کے اہل خانہ کی کریں گے مدد
 
آئندہ سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں،اس سے قبل تمام سیاسی جماعتیں سرگرم ہے،اسی دوران مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے آج اعلان کیا کہ وہ بنگلہ دیش میں مارے جانے والے ہندو نوجوان دیپو چندر داس کے خاندان کو مالی امداد فراہم کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ داس کے خاندان سے رابطے میں ہیں اور بدھ کو ان سے بات کریں گے تاکہ ماہانہ امداد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ داس کے خاندان کو ہر ماہ مالی امداد فراہم کریں گے۔
 
کولکتہ میں قتل کے خلاف احتجاج:
 
بنگلہ دیش تشدد کا اثر مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بھی نظر آرہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے یہاں سڑکوں پر احتجاج ہو رہا ہے۔ منگل کو کچھ لوگوں نے بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے دفتر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ بنگلہ دیش نے عوامی غم و غصے کے جواب میں کولکتہ، اگرتلہ اور سلی گوڑی میں اپنے ویزا مراکز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
 
دیپو قتل کیس کیا ہے؟
 
جمعرات کو بنگلہ دیش کے ضلع میمن سنگھ میں 25 سالہ ہجوم نے گارمنٹس فیکٹری کے کارکن داس پر مبینہ توہین مذہب کے الزام میں حملہ کر دیا۔ اسے مار مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس کے بعد لاش کو برہنہ کر کے ڈھاکہ میمن سنگھ ہائی وے پر ایک درخت سے لٹکا کر آگ لگا دی گئی۔ داس کے بھائی اپو چندر داس نے 140-150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔