Thursday, October 16, 2025 | 24, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • مہابھارت سیریز میں 'کرن' کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار پنکج دھیر کا انتقال

مہابھارت سیریز میں 'کرن' کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار پنکج دھیر کا انتقال

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 15, 2025 IST

مہابھارت سیریز میں 'کرن' کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار پنکج دھیر کا انتقال
 مشہور ٹیلی ویژن سیریز "مہابھارت" میں کرن کے کردار سے پہچانے جانے والے اداکار پنکج دھیر کا انتقال ہو گیا ہے۔پنکج دھیر  کے دوست اور ساتھی  فیروز خان ،جنہوں نے 'مہابھارت' میں ارجن کا کردار ادا کیا، نے انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کی۔اس سال مارچ میں خبریں منظر عام پر آئی تھی کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔اب خبر آئی ہے کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ 68 سالہ پنکج نے 15 اکتوبر کی صبح 11:30 بجے آخری سانس لی۔ پنکج کی موت نے سب کو چونکا دیا ہے۔ اداکار کا انتقال فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
 
فیروز خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ،یہ سچ ہے کہ پنکج اب نہیں رہے۔ میں نے ایک بہت اچھے دوست کو کھو دیا ہے۔ وہ بہت اچھے انسان تھے۔ میں صدمے میں ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ کیا کہوں۔ وہ واقعی ایک شاندار انسان تھے۔
 
پنکج طویل عرصے سے کینسر سے لڑ رہے تھے:
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج کافی عرصے سے کینسر سے لڑ رہے تھے۔پنکج کے قریبی دوست اور اداکار امیت بہل نے بھی ان کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔ مبینہ طور پر پنکج کو کینسر تھا۔ انہوں نے اس سنگین بیماری کے خلاف جنگ جیت لی تھی لیکن چند ماہ قبل کینسر واپس آگیا۔ اداکار کی بڑی سرجری ہوئی لیکن کینسر سے وج جیت نہیں سکے ۔اور آخر میں انکی جان چلی گئی۔
 
پنکج نے بی آر چوپڑا کے سیریل "مہابھارت" سے شہرت حاصل کی:
 
پنکج نے کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا لیکن ان کی شہرت بی آر چوپڑا کے سیریل ’مہابھارت‘ (1988) سے ہوئی۔ انہوں نے جس سنجیدگی کے ساتھ کرن کا کردار ادا کیا اس کی مثال آج بھی دی جاتی ہے۔ ایک انٹرویو میں پنکج نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ارجن کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن ان کے بہترین آڈیشن کے باوجود یہ کردار فیروز خان کے پاس گیا۔
 
پنکج دھیر کے بیٹے اور بہو بھی اداکار ہیں:
 
پنکج مبینہ طور پر کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں، وہ اپنی بیوی، انیتا، اور بیٹے، نکیتین کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ نکیتن، اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، کئی افسانوی سیریز میں نمودار ہوئے ہیں۔ وہ شاہ رخ خان کی فلم ’’چنئی ایکسپریس‘‘ میں بھی نظر آئے تھے۔ پنکج کی بہو کریتکا سینگر بھی ایک اداکارہ ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ انیتا دھیر ایک مشہور کاسٹیوم ڈیزائنر ہیں۔