Friday, October 10, 2025 | 18, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • فرانس کے بعد اب اٹلی میں بھی برقعہ اور نقاب پر ہونے جارہی ہے پابندی

فرانس کے بعد اب اٹلی میں بھی برقعہ اور نقاب پر ہونے جارہی ہے پابندی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 10, 2025 IST

فرانس کے بعد اب اٹلی میں بھی برقعہ اور نقاب پر ہونے جارہی ہے پابندی
آج ساری دنیا میں مسلمانوں کواپنے اسلامی طرز اور اسلامی تعلیمات سے روکنے کی کوششیں  کی جا رہی ہیں، ہندوستان یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دائیں بازو کی جماعتیں  مسلمانوں کے خلاف مسلسل نفرت اور تشدد کو  فروغ  دے رہی ہے۔کبھی داڑھی  اور اسلامی لباس کے نام پر تو کبھی ،آئی لو محمد کہنے اور اذان کی آواز  پر اعتراض ظاہر کر رہے ہیں۔اب یہ نفرت  اٹلی تک پہنچ گئی ہے جہاں اٹلی کی جارجیا میلونی برقع پر پابندی لگانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اٹلی کی حکمراں جماعت برادرز آف اٹلی ملک بھر میں تمام عوامی مقامات پر چہرے اور جسم کو ڈھانپنے کے لیے برقع اور نقاب کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کو تیار ہیں۔
 
برقعہ اور نقاب پر پابندی  کی تیاری:
 
اٹلی میں   بھی برقعہ اور نقاب پر پابندی کے لئے وہاں کی سرکار سخت قوانین لانے کی تیاری کر رہی ہے ،اٹلی کی حکمران جماعت برادرز آف اٹلی نے پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کر دیا ہے۔ اس میں عوامی مقامات پر برقعہ اور نقاب پہننے پر پابندی کی تجویز ہے۔ وزیر اعظم جارجیو میلونی کی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ قانون مذہبی جنونیت کو روکنے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
 
 مجوزہ قانون کے مطابق کسی بھی عوامی مقام اسکول، یونیورسٹی، دفاتر، دکانوں اور سرکاری عمارتوں میں چہرہ ڈھانپنے والا لباس پہننا مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ اس میں برقعہ اور نقاب دونوں شامل ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 300 سے 3,000 یورو تقریباً 28,000 سے 2.8 لاکھ روپے تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جارجیو میلونی حکومت نے ملک کی بڑھتی ہوئی اسلامائزیشن کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور اسلامی علامتوں کی عوامی نمائش کو ثقافتی علیحدگی کی ایک شکل قرار دیا ہے۔ 
 
کئی ممالک میں خواتین کو حجاب، برقعہ  پر پابندی:
 
خیال رہے کہ  فرانس ،سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں  خواتین کو حجاب، برقعہ  پر پابندی عائد ہے۔سوئٹزرلینڈ برقع پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔ اٹلی برقع پر پابندی لگانے والا یورپ کا ساتواں ملک بننے کے لیے تیار ہے۔اسکے علاوہ فرانس 2011 میں برقع پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک ہے ، اس کے بعد بیلجیم، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ اور یورپ کے کئی دیگر ممالک نے اسلام سے منسلک خواتین کے لباس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیٹیکو کی ایک رپورٹ کے مطابق، اٹلی میں 1975 سے ایک قانون نافذ ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی ہے۔ تاہم اس میں برقع کا خاص طور پر ذکر نہیں ہے۔