• News
  • »
  • قومی
  • »
  • احمد آباد طیارہ حادثہ: متاثرہ خاندانوں نے بلیک باکس کا ڈیٹا عوامی طور پر جاری کرنے کا کیا مطالبہ

احمد آباد طیارہ حادثہ: متاثرہ خاندانوں نے بلیک باکس کا ڈیٹا عوامی طور پر جاری کرنے کا کیا مطالبہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 05, 2026 IST

احمد آباد طیارہ حادثہ: متاثرہ خاندانوں نے  بلیک باکس کا ڈیٹا عوامی طور پر جاری کرنے کا کیا مطالبہ
احمد آباد طیارہ حادثے کے متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ خاندانوں نے طیارے کے بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر (CVR) کا ڈیٹا عوامی طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تقریباً 30 خاندانوں نے خط میں لکھا ہے کہ انہیں یہ جاننے کا حق ہے کہ حادثہ کیوں پیش آیا۔ خاندانوں نے خط کی نقل طیارہ حادثاتی تفتیش بیورو (AAIB)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کو بھی بھیجی ہے۔
 
 متاثرین نے پوچھے سوالات:
 
متاثرہ خاندانوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس حادثے میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا یہ انسانی غلطی کا نتیجہ تھا؟خط میں کہا گیا ہے کہ اگر بلیک باکس کا ڈیٹا عوامی طور پر شیئر نہیں کیا جا سکتا تو کم از کم اسے نجی طور پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہیے۔خاندانوں نے کہا:یہ قدم ان خاندانوں کو کچھ ذہنی سکون دینے میں مدد کر سکتا ہے جن کے لیے یہ حادثہ بہت تکلیف دہ رہا ہے۔
 
 خط میں لگائے گئے الزامات:
 
اپنی ماں کو کھونے والی کنجل پٹیل نے کہا:ویب سائٹ پر 25 ہزار سے زیادہ سامان کی فہرست ہے، لیکن تصاویر واضح نہیں ہیں۔ اس سے کچھ بھی ڈھونڈنا یا شناخت کرنا تقریباً ناممکن ہے۔اپنی ماں، بھائی اور بیٹی کو کھونے والے رومن وورا نے کہا:صرف ایک ای میل ہے اور جواب آنے میں 15 دن لگ جاتے ہیں۔ایک اور متاثرین الیش پروہت نے کہا:ہمیں پیسے نہیں چاہیے، بلکہ حقیقت جاننی ہے۔
 
خیال رہے کہ حادثے میں 260 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔12 جون 2025 کو احمد آباد سے لندن جا رہا ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ اڑان بھرتے ہی ایک ہاسٹل سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔حادثے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ ویجے روپانی سمیت 241 مسافر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک مسافر زندہ بچا۔ AAIB اس معاملے کی تفتیش کر رہا ہے جس میں امریکی افسران بھی شامل ہیں، کیونکہ طیارہ اور اس کے انجن امریکہ میں بنے تھے۔